تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 261
تاریخ احمدیت۔جلد 27 261 سال 1971ء ۵۔خدام الاحمدیہ کا ایک اجلاس ہوا۔۔لجنہ اماءاللہ کی ایک میٹنگ ہوئی۔ے۔مورخہ 4 جنوری کو ریڈیو ناروے کا ایک نمائندہ اسلام پر انٹرویو لینے آیا۔کافی دیر تک اسلام واحمدیت کے مختلف پہلوؤں پر سوال کرتا رہا۔بعد میں ان معلومات پر مشتمل پروگرام نشر کیا گیا۔۔جنوری کو ڈینش ٹیلیویژن کا نمائندہ خاکسار کا انٹرویو لینے آیا۔یہ انٹرویو مسجد کی تصاویر کے ساتھ دومرتبہ نشر کیا گیا۔نماز با جماعت اور دیگر مناظر دکھائے گئے۔اس انٹرویو کا ذکر پندرہ سے زیادہ اخبارات نے کیا۔۹۔9 جنوری کو برادرم عبد السلام میڈسن نے کوپن ہیگن کے ایک ٹیچر ز کالج میں اسلام پر تقریر کی اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دیئے۔۱۰۔۱۵ جنوری کو ایک سکول اور ایک کلب کا گروپ آیا۔اسلام پر تقریر کی گئی۔حاضرین کے سوالات کے جواب دیئے گئے اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔۲۱-۱۱ جنوری کو کوپن ہیگن کے ایک سکول Klev Skolen کا گروپ آیا۔اسلام پر تقریر کی گئی ، طلبہ کے سوالات کے جواب دیئے اور لٹریچر دیا گیا۔۱۲ - ۲۶ جنوری کو کوپن ہیگن کے ایک سکول Sonderkor Skolen کا ایک گروپ آیا۔اسلام پر تقریر کی گئی ، سوالات کے جوابات دیئے گئے اور لٹریچر دیا گیا۔۱۳ - ۲۹ جنوری کو سویڈن کے ایک اخبار Helsingborg Dagbladet کا نمائندہ انٹرویو لینے کے لئے آیا۔خاکسار سے لمبا انٹرویو لیا۔پھر دوبارہ خاکسار کی تحریک پر مسجد آیا اور عبد السلام صاحب میڈسن اور دیگر ڈینش مسلمانوں سے ملاقات کی۔چند روز بعد اخبار میں انٹرویو کی رپورٹ بہت نمایاں طور پر تصاویر کے ساتھ شائع ہوئی۔۱۴۔سویڈن کی ایک طالبہ اپنا تحقیقی مقالہ احمدیت“ کے عنوان پر لکھ رہی ہے وہ امداد کے لئے آئی اور اس کو علاوہ زبانی معلومات کے بہم پہنچانے کے سلسلہ کا بہت سالٹریچر دیا گیا۔۱۵۔نوجوانوں کی ایک سوسائٹی کا گروپ مورخہ ۷۱-۱-۳۱ کو مسجد آیا۔ان کے سامنے اسلام پر تقریر کی گئی ، سوالات کے جواب دیئے گئے اور سلسلہ کا لٹریچر پڑھنے کو دیا گیا۔۱۶۔مشن ہاؤس کے قابل تعمیر حصہ کی اجازت کا کیس میونسپلٹی میں چل رہا ہے اسی ماہ میں