تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 246
تاریخ احمدیت۔جلد 27 246 سال 1971ء فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام زمانوں اور تمام اقوام کے لئے رحمت بن کر مبعوث ہوئے۔اس جلسہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ بڑے پیمانہ پر واشنگٹن کے باشندوں تک پیغام حق پہنچانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔چنانچہ تین بجے تک کا وقت تقسیم لٹریچر کے لئے مخصوص کیا گیا۔مخلصین جماعت کے مختلف گروپ بنائے گئے اور ہر گروپ اپنے اپنے امیر کے ماتحت اپنے اپنے علاقہ میں کار میں جا کر اشتہار تقسیم کرتا رہا۔بفضلہ تعالیٰ اس تین گھنٹہ کے عرصہ کے دوران تقریباً ۴۰ ہزار اشتہارات تقسیم کئے گئے اور اس طرح دین حق ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پیغام لوگوں تک پہنچایا گیا جس کا نتیجہ بہت اچھا رہا۔بعد میں ٹیلیفون پر اور پھر خط و کتابت کے ذریعہ مزید دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔اسی دوران ۳ بجے سے بجے شام تک لجنہ اماءاللہ کی مبرات نے اپنا اجلاس منعقد کیا جس میں گذشتہ سال کی کارروائی پیش کی گئی اور آئندہ سال کا پروگرام بنایا گیا۔مغرب اور عشاء کی نمازوں کے بعد خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کے ممبران نے الگ الگ اپنی میٹنگز منعقد کیں اور نئے سال کے پروگرام طے کئے۔۵ ستمبر بروز اتوار بھی صبح احباب نماز تہجد کے لئے اٹھے اور پھر نماز فجر ادا کی اور پھر ناشتہ وغیرہ سے فارغ ہو کر دس بجے اجلاس میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔آخری اجلاس کی کا رروائی زیر صدارت ڈاکٹر برکات احمد صاحب منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مبارک احمد صاحب جمیل نے کی اور پھر ایک نظم پڑھی گئی۔اس کے بعد محمد صادق صاحب امیر نیو یارک نے زندہ خدا کے زندہ نشانات“ کے موضوع پر تقریر فرمائی اور اللہ تعالیٰ کی ہستی پر دلائل پیش فرمائے۔اس کے بعد قریشی مقبول احمد صاحب ایم اے سیکرٹری امریکہ مشن نے اللہ تعالیٰ کے قول اور فعل کے موضوع پر روشنی ڈالی اور بتلایا کہ اللہ تعالیٰ کے قول پر عمل کر کے مسلمانوں نے کس طرح سائنس کے علوم میں از منہ ماضیہ میں ترقی کی اور کس طرح فی زمانہ مغربی اقوام کی سائنس کی ترقیات اللہ تعالیٰ کے قول و فعل کی تصدیق کر رہی ہیں اور دراصل قرآن مجید کی پیشگوئیوں کے مطابق ان کا ظہور ہو رہا ہے اور اس کے خلاف ہرگز نہیں ہیں۔یہ سائنسی ترقیات اسلام کی حقانیت کا ثبوت ہیں۔اس کے بعد عبد الرحیم صاحب ظفر آف ڈیٹن نے پیغام امن“ کے موضوع پر تقریر کی اور واضح