تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 230 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 230

تاریخ احمدیت۔جلد 27 230 سال 1971ء صاحب سیال مہتم صحت جسمانی مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے فرمایا۔ٹورنامنٹ لیگ سسٹم پر کھیلا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں سنگل وڈبل مقابلہ جات کے علاوہ اس کھیل کی مقبولیت بڑھانے کی غرض سے جونیئر سیکشن میں بھی مقابلے کروائے گئے مجموعی طور پر اس ٹورنامنٹ میں ربوہ کی ۵۰ ٹیموں نے شرکت کی۔فائنل مقابلے ۲۰ فروری شام چار بجے شروع ہوئے۔مقابلے شروع ہونے سے پہلے مہمان خصوصی محترم ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سابق صدر خدام الاحمدیہ سے فائنل ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کروایا گیا۔انعامات تقسیم فرمانے کے بعد آپ نے اپنے خطاب میں اس امر پر خوشی کا اظہار فرمایا کہ مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے ان ڈور گیموں کا اجراء کیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جب اس ہال (ایوان محمود ) کے بنانے کی سکیم زیر غور تھی تو اس وقت یہ پروگرام بھی تھا کہ تعمیر ہال کے بعد اس میں ان ڈور گیمز شروع کرائی جائیں گی۔لیکن ہال کے بننے کے بعد کئی سال تک ان ڈور گیمز شروع نہ ہوسکیں۔محترم چوہدری حمید اللہ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ کی یہ کوشش قابل تحسین ہے کہ اس ہال میں ان دو گیموں بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس کا اجراء ہو چکا ہے۔مہمان خصوصی کے اس مختصر خطاب کے بعد مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا پہلا آل ربوہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔47 نابیناؤں کے رسم الخط میں قرآن مجید کی اشاعت ہالینڈ میں نابیناؤں کی ایک انجمن کے ڈائیریکٹر نے نابیناؤں کے رسم الخط میں قرآن مجید شائع کرنے کی خواہش ظاہر کی اس غرض کے لئے انہیں ہالینڈ مشن کی طرف سے ڈچ قرآن مجید کا ایک نسخہ پیش کیا گیا، ڈائیریکٹر سے ہالینڈ مشن کے انچارج صلاح الدین خان صاحب نے اپنی خط و کتابت میں یہ خواہش ظاہر کی کہ اگر زیادہ مہنگا نہ ہو تو ایک نسخہ مشن کی لائبریری کے لئے بنایا جائے۔قیمت ادا کر دی جائے گی۔اس پر ڈائیریکٹر نے لکھا یہ کام ایک سال کا ہے اور بہت مہنگا ہے اس پر انہیں لکھا گیا کہ مشن متحمل نہیں ہو سکے گا۔ان کا جواب ملا کہ اگر چہ اس میں ایک سال کا عرصہ لگے گا اور یہ خاصا خرچ طلب ہے تا ہم ہم دو نسخے تیار کریں گے۔ایک نسخہ آپ کے مشن کی لائبریری کو تحفہ پیش کیا جائے گا۔48 ( چوہدری اللہ بخش صادق صاحب سابق مبلغ ہالینڈ حال وکیل التعلیم تحریک جدید ربوہ کا بیان ہے کہ یہ نسخہ ہالینڈ مشن ہاؤس کی لائبریری میں موجود ہے۔)