تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 229 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 229

تاریخ احمدیت۔جلد 27 229 سال 1971ء سردار بیگم صاحبہ والدہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم اور کلثوم بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری ڈاکٹر منور احمد صاحب جاں بحق ہو گئے۔جلتی ہوئی موٹر کار میں سے صرف ڈاکٹر صاحب مرحوم کی خوشدامن نذیر بیگم صاحبہ ان کی ہمشیرہ محترمہ فہمیدہ بیگم صاحبہ اور ان کی بچی عزیزہ عائشہ کو بچایا جاسکا۔اللہ تعالیٰ نے عزیزہ عائشہ کو سعودی عرب میں بھی حادثہ کے وقت معجزانہ طور پر بچایا اور اس حادثہ میں بھی اپنے فضل سے معجزانہ طور پر محفوظ رکھا۔ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم کے جنازہ اور حادثہ میں شہید ہونے والے چاروں افراد کی نعشوں کو اسی روز ربوہ لایا گیا۔ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم، ان کی والدہ سردار بیگم صاحبہ مرحومہ اور ان کی اہلیہ کلثوم بیگم صاحبہ مرحومہ کی نماز جنازہ ۱۶ فروری کی رات کو بعد نماز عشاء سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق مولانا ابو العطاء صاحب صدر مجلس کار پرداز نے پڑھائی جس میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد اور مقامی احباب بہت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔بعدہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب اور ان کی والدہ سردار بیگم صاحبہ مرحومہ کے جنازے بہشتی مقبرہ لے جا کر وہاں حسب وصیت ان کی نعشوں کو دفن کیا گیا اور کلثوم بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ ڈاکٹر چوہدری منور احمد صاحب مرحوم چونکہ موصیہ نہ تھیں اس لئے ان کی تدفین قبرستان شہداء میں عمل میں آئی۔ہر سہ قبریں تیار ہونے پر دعا مولانا ابوالعطاء صاحب نے کرائی۔چوہدری بشیر احمد صاحب مرحوم اور ان کی اہلیہ رفیقہ بیگم صاحبہ مرحومہ کے بہت سے اعزہ کی دیگر شہروں سے آمد متوقع تھی اس لئے ان دونوں کی نماز جنازہ اگلے روز ۱۷ فروری کو صبح 9 بجے ادا کی گئی۔نماز جنازہ سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ارشاد کے مطابق صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب وکیل اعلیٰ تحریک جدید نے پڑھائی جس میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے افراد، صدرانجمن احمد یہ تحریک جدید اور دیگر ادارہ جات کے افسران اور کارکنان نیز دیگر مقامی احباب بہت کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔بعد ازاں دونوں جنازوں کو بہشتی مقبرہ میں سپرد خاک کیا گیا۔بعد تدفین مولانا ابوالعطاء صاحب نے دعا کرائی۔46 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر اہتمام پہلا آل ربوہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ مورخه ۱۸ تا ۲۰ فروری کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیراہتمام ایوان محمودر بوہ میں پہلا آل ربوہ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح ۱۸ فروری شام چار بجے مکرم چوہدری سمیع اللہ