تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 225
تاریخ احمدیت۔جلد 27 225 ۴۰ کلثوم اختر صاحبہ بنت عبد الخالق بٹ صاحب کینیا 43 سال 1971ء ۴۱۔عبدالرحیم کھوکھر صاحب گوجرانوالہ ۴۲۔اہلیہ صاحبہ عبدالرحیم کھوکھر صاحب گوجرانوالہ گوجرانوالہ ۴۳۔امان اللہ صاحب ۴۴۔مستری محمد شریف صاحب ۴۵۔منیر احمد صاحب ۴۶۔بیگم منیر احمد صاحب مع دو چھوٹے بچے ۴۷۔پروین طاہرہ صاحبہ بنت ڈاکٹر غفور الحق صاحب کوئٹہ ۴۸۔اسلم بیگ صاحب کوئٹہ ۴۹۔اہلیہ صاحبہ ملک ریاض احمد صاحب ۵۰۔ڈاکٹر سعیدہ اختر صاحبہ انگلینڈ پاکستان 44 حج بدل حضرت خلیفہ المسیح الثالث مکرم خلیفہ عبدالرحمن صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کے حج بدل کے واقعات کو قلمبند کرتے ہوئے حضور انور کی خدمت اقدس میں تحریر کیا :۔مدینه منوره ۲۷ ذوالج ۱۳۹۰ھ بمطابق ۲۳ فروری ۱۹۷۱ء حضرت محترم المقام سیدنا۔السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ میں حضور کی خدمت میں حضور کا حج بدل ادا ہونے پر حضور کی خدمت میں بہت بہت مبارکباد عرض کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ حضور کو یہ حج بدل مبارک فرمائے۔اور میں اللہ تعالیٰ کا بے انتہا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اس عاجز کو حضور کی طرف سے حج بدل ادا کر نے اور تمام مناسک حج کو اپنے اپنے وقت پر سنت نبوی کے مطابق ادا کرنے کی توفیق بخشی اور پھر جمعہ کے روز حج ہونے کی وجہ سے حج اکبر میسر آیا۔فالحمد للہ علی ذالک۔ہم ۱۰ جنوری ۱۹۷۱ ء روانہ ہو کر ۲۰ جنوری مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔طائف اور مکہ مکرمہ کے درمیان ذوالحلیفہ میقات ہے۔ظہر کے وقت وہاں پہنچے۔غسل کیا۔احرام باندھا اور مسجد میں دو رکعت نفل ادا کر کے حضور کی طرف سے بآواز بلند حج تمتع کی نیت کی اور دعا کی کہ خاکسار کو اللہ تعالیٰ عمدگی سے حج