تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 219 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 219

تاریخ احمدیت۔جلد 27 219 سال 1971ء تھا۔اس ادارے کی طرف سے دیئے جانے والے سلسلہ انعامات کا یہ سب سے پہلا انعام تھا۔یہ انعامات ہر چار سال کے بعد اس سائنسدان کو دیئے جاتے ہیں جس نے موسمیات کی سائنس میں تحقیق پر خاص امتیاز حاصل کیا ہو۔ڈاکٹر گیوا صاحب، جو ابادان یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات میں لیکچرار تھے اور جماعت احمدیہ کے ممتاز رکن الفا ایس بی گیوا کے سب سے بڑے صاحبزادے تھے۔16۔جامعہ نصرت ربوہ کی دو طالبات عفت خالق صاحبہ اور رفعت خالق صاحبہ نے سرگودھا بورڈ کی طرف سے منعقدہ انگریزی تقریری مقابلہ میں بالترتیب اول و دوم پوزیشن حاصل کی۔جبکہ راولپنڈی مشاعرہ میں مبشرہ غنی صاحبہ نے سوم انعام حاصل کیا۔ملتان کی بین الجامعی تقریبات میں مشاعرے میں جامعہ نصرت کی طالبات نے ٹرافی حاصل کی اور امیۃ الشکور صاحبہ کو غزل میں اول اور منصورہ فرزانہ صاحبہ کو نظم میں دوم قرار دیا گیا۔نیز لبنی سعید صاحبہ نے انگریزی مباحثہ میں اوّل انعام حاصل کیا۔17 و تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ملک گیر شہرت یافتہ باسکٹ بال ٹیم نے زونل چیمپئن شپ جیتنے کے بعد انٹر زونل چیمپئن شپ کا اعزاز بھی حاصل کیا۔18 ۱۰۔انجمن حمایت اسلام لاء کالج لاہور کے زیر اہتمام ۲۸ مئی ۱۹۷۱ء کو آل پاکستان انٹر کالجیٹ سیرت النبی سلیم کا نفرنس منعقد ہوئی جس میں حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ اور سیرت مقدسہ پر تقاریر ہوئیں ) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ٹیم اول قرار پائی اور ٹرافی حاصل کی۔ٹیم میں کالج کے دو ہونہار طالب علم لئیق احمد صاحب عابد اور عبدالکریم صاحب خالد شامل تھے۔19 ا۔ڈسٹرکٹ ہائی سکول ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی باسکٹ بال، کرکٹ اور با کی کی ٹیمیں اول رہیں اور آل راؤنڈر چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔انٹروڈسٹرکٹ ہائی سکولز باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ نے ٹرافی حاصل کی۔یہ ٹورنامنٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجو کیشن سرگودھا کے زیر اہتمام ۶ تا ۹ جون ۱۹۷۱ ءر بوہ میں منعقد ہوئے۔20 ۱۲۔سیدہ نزہت الماس صاحبہ بنت ڈاکٹر سید بشیر احمد صاحب ساکن راجگڑھ لاہور نے ایم۔اے اردو کے امتحان میں یونیورسٹی بھر میں دوم اور لڑکیوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔21 ۱۳ - محمد جلال شمس صاحب شاہد مربی سلسلہ احمدیہ سرگودھا بورڈ میں عربی فاضل کے امتحان میں