تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 218
تاریخ احمدیت۔جلد 27 شادی 218 سال 1971ء ۲۸ نومبر ۱۹۷۱ ء کو محترم میاں عبد الرحیم احمد صاحب اور محترمہ صاحبزادی امۃ الرشید صاحبہ کی صاحبزادی امتہ النور صاحبہ اور مکرم ڈاکٹر عبدالمالک شمیم صاحب ابن مکرم مولوی عبدالباقی صاحب بھاگلپوری کی تقریب شادی عمل میں آئی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے دس ہزار روپے حق مہر پر نکاح کا اعلان فرمایا اور دعا کی۔نمایاں اعزازات ا۔اس سال ادبی مقابلوں میں تعلیم الاسلام ہائی سکول نے سب سے زیادہ انعامات حاصل کئے۔سکول کے طلباء انگریزی تقریر میں اوّل۔اردو اور حسن قرآت میں دوم رہے۔10 تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کی ہاکی ٹیم کے تین ممتاز کھلاڑی (مرزا افتخار الدین صاحب نعیم احمد صاحب اور وسیم احمد صاحب) سرگودھا ڈویژن با کی ٹیم کے ممبر منتخب ہوئے۔11 ۳۔نجمہ آفتاب صاحبہ بنت آفتاب احمد صاحب بسمل کراچی نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی بائیو کیمسٹری ) میں اول پوزیشن حاصل کی۔12 ۴۔امۃ الحفیظ عابدہ زیروی بنت صوفی خدا بخش صاحب عبد زیروی ربوہ ایم ایس سی ریاضی فائنل پنجاب یونیورسٹی سے ۶۰۷ نمبر حاصل کر کے اعلیٰ فرسٹ ڈویژن میں کامیاب ہوئیں اور لڑکیوں میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔13 ۵۔جامعہ نصرت ربوہ کی مقررات نے اس سال گورنمنٹ کالج سرگودھا میں منعقد ہونے والے بین الجامعی مباحثہ میں نمایاں کامیابی حاصل کر کے ٹرافی جیت لی۔مکرمہ عفت افتخار خالق صاحبہ نے اول اور مکرمہ عائشہ نصیر صاحبہ نے سوم انعام حاصل کیا۔نیز گورنمنٹ کالج گجرات کے بین الجامعی انگریزی مباحثہ میں مکرمہ عفت افتخار خالق صاحبہ سوم انعام کی حقدار قرار پائیں۔14۔جماعت احمد یہ گیمبیا کے ایک مخلص رکن جناب ایم اے سونکو گیمبیا پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔15 ے۔جماعت احمد یہ نائیجیریا کے ایک سرگرم رکن ڈاکٹر فتائی گیوا صاحب کو عالمی ادارہ موسمیات نے ریسرچ کے اوّل انعام کا مستحق قرار دیا۔یہ انعام ایک خاص سند اور ۳۳۳ پونڈ کے عطیہ پر مشتمل