تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 196 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 196

تاریخ احمدیت۔جلد 27 196 سال 1971ء خدا نے صرف انہیں ہی سرفراز کیا۔آپ اپنی شادی کے چند سال بعد اپنے شوہر کی تبلیغ سے احمدیت میں داخل ہوئیں اور پھر نہایت مضبوطی سے عہد بیعت پر قائم رہیں۔خلیفہ وقت کے ہر حکم اور ہر ارشاد پر جاں نثار کرنے کیلئے ہر دم آمادہ اور تیار رہتیں۔مسجد فضل لندن کے لئے حضرت مصلح موعود نے جب چندہ کی تحریک کی تو آپ نے فوراً اپنے کانوں سے کانٹے اتار کر چندہ میں دے دئے۔اسی طرح حتی الا مکان ہر چندہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتیں۔نیز چندہ وصول کرنے کا بھی خاص ملکہ تھا۔اگر کوئی سخت بات بھی کہ دیتا تو صبر سے سنتیں اور تحمل سے جواب دیتیں۔جماعت کے ہر کام میں بڑھ چڑھ کر اور دلی لگاؤ سے حصہ لیتیں اور بچوں کو بار بار اس کی تاکید فرماتیں۔نمازوں کی پابندی کی سختی سے تلقین فرمائیں۔آپ کے بیٹے مکرم خواجہ محمد امین صاحب امرتسری تحریر فرماتے ہیں کہ ابھی ہم چھوٹے ہی تھے کہ والد صاحب ( خواجہ غلام احمد صاحب) کے سائے سے رضائے الہی سے مرحوم کر دئے گئے۔میں بھائیوں میں سب سے بڑا تھا میری عمر اس وقت صرف دس سال تھی۔بڑے مصائب کا وقت تھا لیکن والدہ صاحبہ مرحومہ نے بڑے ہی صبر سے یہ وقت گزارا اور ہمیں اپنے والد کی کمی محسوس نہ ہونے دی۔جب تقسیم ملک کا وقت آیا اور حفاظت قادیان کا سوال پیدا ہوا تو ہم دو بھائیوں (خواجہ محمد امین اور خواجہ محمد اکرم ) نے حفاظت قادیان کے لئے نام پیش کر دئے۔حالات سخت خطر ناک تھے۔لیکن والدہ صاحبہ نے اف تک نہ کی اور خوشی سے جانے کی اجازت دے دی۔اس کے کچھ عرصہ بعد کشمیر کے محاذ پر مجھے جانا پڑا اس کے لئے جب والدہ مرحومہ سے اجازت چاہی تو انہوں نے بخوشی جواب دیا کہ جاؤ بیٹا ضرور جاؤ۔والدہ مرحومہ کو خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت محبت تھی۔حضرت ام ناصر اور حضرت مصلح موعود جب اپنی زمینوں پر یا پہاڑ پر تشریف لے جاتے تو ہماری والدہ صاحبہ کو لاہور سے یاد فرماتے۔حضرت مصلح موعود نے کئی بار تعریفی کلمات ہماری والدہ صاحبہ کے متعلق فرمائے۔ہماری والدہ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں رشید کی اماں“ کے نام سے مشہور تھیں۔ہجرت کے بعد قیام لاہور کے دوران کافی عرصہ تک لجنہ اماء اللہ حلقہ محمد نگر کی سیکرٹری مال رہیں بعد میں اسی حلقہ کی صدر منتخب ہوئیں۔اور زندگی کے آخری وقت تک آپ اس ذمہ داری کو نہایت احسن طریق پر انجام دیتی رہیں۔آپ نے ۲۹ / اپریل ۱۹۷۱ء کو وفات پائی۔82