تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 8
تاریخ احمدیت۔جلد 27 8 سال 1971ء ا۔احمد یہ ہسپتال آسوکورے (غانا) آسوکورے (Asokore) کماسی شہر سے ۲۴ میل کے فاصلہ پر واقع ایک گاؤں ہے۔یہاں ہسپتال کے لئے ۳۰ کمروں پر مشتمل جدید طرز کی خوبصورت عمارت حاصل کی گئی اور اس کے ۲۰ کمروں کو بستروں اور ضروری اشیاء سے آراستہ کر کے Indoor کے لئے تیار کیا گیا۔اس کے پہلے ڈاکٹر سید غلام مجتبی صاحب تھے۔ہسپتال کا افتتاح ۲۸ فروری ۱۹۷۱ء کو عمل میں آیا۔تقریب میں ۴ ہزار کا مجمع تھا۔اس موقع پر اکرا اور کماسی کے علاقہ کی احمدی جماعتوں اور مقامی باشندوں کے علاوہ اعلیٰ افسران ہمبران پارلیمنٹ اور گاؤں کے پیرا ماؤنٹ چیف نے بھی شرکت کی۔پریس اور ریڈیو کے نمائندگان بھی موجود تھے۔پیراماؤنٹ چیف نے اپنی تقریر میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت نے ان کے علاقہ میں ہسپتال قائم کر کے لوگوں پر احسان عظیم کیا ہے۔انہوں نے ہسپتال کی ترقی کیلئے ہر قسم کی مدد اور تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے اپنی طرف سے آٹھ صد سیڈیز دینے کا اعلان کیا۔بعد ازاں ایک ممبر پارلیمنٹ نے بھی تقریر کی۔ہسپتال کے قیام پر بہت خوشی کا اظہار کیا اور ۵۰ سیڈیز عطیہ دیا۔انہوں نے حاضرین کو بھی ہسپتال کے فنڈ میں عطیات دینے کی تلقین کی۔چنانچہ دیکھتے دیکھتے حاضرین کی طرف سے چار صد سیڈیز کی رقم جمع ہوگئی۔مولا نا بشارت احمد صاحب بشیر امیر و مشنری انچارج غانا نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ آغاز میں مسلمان اطباء کی کوششوں سے علم الطب نے دنیا میں شہرت حاصل کی تھی اور آج جماعت احمدیہ نے پھر بنی نوع انسان کی ہمدردی میں اسے فروغ دینا شروع کیا ہے۔افتتاح کی خبر ریڈیو اور اخبارات نے مؤثر طریق پر نشر اور شائع کی۔10 - احمد یہ ہیلتھ سنٹر جورو ( سیرالیون) سیرالیون کے اس پہلے ہیلتھ سنٹر کا افتتاح ۵ جون ۱۹۷۱ ء کو عمل میں آیا۔ڈاکٹر محمد اسلم صاحب جہانگیری اس کے انچارج مقرر ہوئے۔اس موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی آنریبل مسٹر فرینک۔ایس انتھونی ریذیڈنٹ منسٹر برائے مشرقی صوبہ تھے۔اس موقع پر جماعت احمدیہ سیرالیون کے اکثر مرکزی عہدیداران، علاقائی اور مقامی مبلغین کرام، چاروں احمد یہ سیکنڈری سکولوں کے ہیڈ ماسٹر صاحبان مختلف علاقوں کے سات پیراماؤنٹ چیفس ، ۲۰ چیفڈ