تاریخ احمدیت (جلد 27)

by Other Authors

Page 160 of 364

تاریخ احمدیت (جلد 27) — Page 160

تاریخ احمدیت۔جلد 27 160 سال 1971ء کا تو کوئی اثر نہ ہوا اب کیا بات سمجھ میں آگئی۔محمد علی صاحب مرحوم و مغفور نے بتلایا کہ ڈاکٹر صاحب کا ایک بجے رات آنا۔اپنی جان کو خطرہ میں ڈالنا اور پھر ان کے آنے پر معجزانہ طور پر بیماری کا صحت یاب ہو جانا ان باتوں نے میرے دل پر اثر کیا کہ یہ جماعت کوئی دنیا وی رنگ نہیں رکھتی ضرور اس جماعت کے ساتھ خدا کا ہاتھ ہے۔اس لئے ڈاکٹر صاحب کے ایثار کو دیکھ کر میں نے بیعت کر لی۔پھر وہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے جماعت کے ایسے شہیدوں میں شامل ہو گئے جو احمدیت کی تاریخ میں ایک درخشاں مقام رکھتے ہیں۔سال ۱۹۲۳ء میں ہجرت موومنٹ جاری تھی لوگ عدم تعاون پر کار بند تھے اور قافلہ در قافلہ کابل کو جارہے تھے۔خصوصاً پٹھان آبادی میں ہجرت کا زیادہ زور تھا۔نوشہرہ میں ایک اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن فشر تھے جو ایک پادری کے لڑکے تھے۔ان کی ڈیوٹی تحریک ہجرت پر لگی ہوئی تھی وہ نوشہرہ سے باہر چراٹ کے مقام پر تھے۔میرے پاس کچھ انگلش لٹریچر تھا۔میں نے ایک فارورڈ نگ لیٹر ٹائپ کیا اور انگلش لٹریچر کی ایک ایک کاپی اسٹیشن کے بڑے بڑے ملٹری افسروں کو بھیج دی۔ایک کاپی میں نے کیپٹن فشر اسسٹنٹ کمشنر کو بھی بھیجی۔ملٹری افسروں میں سے تو کسی کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔کیپٹن فشر صاحب نے چراٹ سے خط بھیجا کہ میں اس وقت ہجرت موومنٹ کی وجہ سے سخت مشغول ہوں۔آپ کا لٹریچر پہنچا۔شکریہ۔میں جب نوشہرہ آؤں تو آپ مجھے ضرور ملیں۔آخر وہ ایک دن نوشہرہ آگئے اور مجھے بلا بھیجا۔مجھ سے کسی کتاب کا مطالبہ کیا۔میں نے قرآن کریم کا پہلا پارہ جو حضرت مفتی صاحب نے مدراس رہ کر طبع کروایا تھا وہ اور حضرت خلیفۃ المسیح کی ایک کتاب ٹیچنگ آف اسلام پڑھنے کے لئے دے دی۔انہوں نے پہلے پارہ اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام“ کا خوب مطالعہ کیا۔مجھے بلایا کہ آؤ میرے ساتھ آ کر بیٹھو۔میں ان کے بنگلہ پر پہنچا۔مجھے اپنے ڈرائنگ روم میں لے گئے۔پہلا سوال انہوں نے یہ کیا کہ میں نے آپ کی کتب اور قرآن شریف کا خوب مطالعہ کیا ہے آپ کا دعوی ہے کہ سب مذاہب کے لیڈر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور ان کی تعلیم اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہاما تھی اور سب مذاہب راستی پر ہیں۔اب جبکہ سب مذاہب راستی پر ہیں مانا کہ اسلام کا راستہ نہایت قریب کا راستہ ہے اور باقی دوری پر واقع ہیں۔ایک مسلمان اسلام پر عمل کر کے جلد خدا تعالیٰ کے قریب پہنچ جاتا ہے ایک عیسائی کے لئے دور کا راستہ ہے ایسا ہی ہندو مذہب کے رشی ایک بہت دور کے زمانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ایسے ہی یہودی اور پارسی ہیں۔آپ مجھے کیوں اسلام کی دعوت دیتے ہیں جبکہ میں ایک بچے مذہب کا پیرو ہوں۔مانا کہ آپ اپنا راستہ