تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 46 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 46

تاریخ احمدیت۔جلد 26 46 سال 1970ء 66 باریابی بخشا۔ڈاکٹر تاج الدین نماڈا موسی (صدر شعبہ تاریخ) نے پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب کو بتایا کہ احمدیت جس طرح جدید تقاضوں کی روشنی میں اسلام کی تصویر پیش کرتی ہے وہ نہایت حسین ہے۔جب حضور نے جملہ طلبہ کو شرف مصافحہ بخشا تو ایک طالبہ ہاتھ ملتی رہ گئی۔اس پر فورا ہی حضرت بیگم صاحبہ نے اندر سے اس کے لئے الیس الله بکاف عبدہ “ کی ایک انگوٹھی بھجوادی جو تمام حاضرین کے سامنے اسے پہنائی گئی۔اس وجہ سے تمام طلبہ اسے رشک کی نگاہوں سے دیکھنے لگے۔اسی روز نائیجیریا میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر جناب ایس ایم قریشی صاحب نے حضور کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا۔حضور اقدس اپنے خدام کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر تشریف لے گئے۔اس دعوت میں سوڈان، انڈونیشیا، نائیجر اور سیرالیون کے سفراء بھی موجود تھے۔نائیجر کے سفیر نے اس موقعہ پر حضور کو اپنے ملک آنے کی دعوت دی۔46 اہل نائیجیریا کے نام الوداعی پیغام ۱۸ را پریل کی صبح کو حضور نایجیریا سے غانا روانہ ہوئے۔احباب جوق در جوق اپنے آقا کو الوداع کہنے کے لئے ائیر پورٹ پر تشریف لائے۔روانگی سے قبل حضور نے اہل نائیجیریا کے نام حسب ذیل پیغام دیا جو اگلے روز تمام اخبارات نے نمایاں طور پر شائع کیا:۔”میرے عزیز بھائیو اور بہنو! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔نائیجیریا کی سرزمین سے روانہ ہوتے ہوئے میرا دل آپ سے محبت اور اخوت کے جذبات سے لبریز ہے۔نائیجیریا کے دورہ کی یاد ہمیشہ ایک عزیز متاع کی حیثیت سے میرے دل میں محفوظ رہے گی۔اب جبکہ یہ دورہ ختم ہورہا ہے۔میں غمگین ہوں اور آپ کی پیاری یاد سے دل مغموم ہے۔آپ کی محبت نے میرا دل جیت لیا ہے۔میں اور سیدہ منصورہ بیگم آپ کی مہمان نوازی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔یادرکھیں آپ ایک عظیم ملک کے عظیم فرزند ہیں جو طبعی اور انسانی خزائن سے مالا مال ہے۔آپ ایک شاندار مستقبل کے مالک ہیں۔ایسا مستقبل جو آپ کے تصور سے بھی بڑھ کر شاندار ہے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ آپ ہم سب کے خالق اور مالک اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایک زندہ تعلق قائم کریں۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتوں کی بارش برسائے، ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے آپ حق و صداقت کی شمع