تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 45 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 45

تاریخ احمدیت۔جلد 26 45 سال 1970ء کو چائے پر مدعو فر مایا۔اجلاس میں حضور نے جماعت ہائے احمد یہ نائیجیریا سے مشورہ طلب فرمایا کہ آئندہ پانچ سے سات سال تک کے عرصہ پر حاوی ایک با قاعدہ منصوبہ کے ماتحت یہاں سکول اور میڈیکل سنٹر کھولے جائیں۔حضور نے سات احباب پر مشتمل کمیٹی منظور فرمائی اور ہدایت فرمائی کہ میرا دورہ افریقہ ختم ہونے سے قبل یہ کمیٹی اپنی رپورٹ میرے سامنے پیش کرے۔حضور نے اس منصوبہ کا نام ” Leap Forward“ (یعنی آگے بڑھو ) رکھا۔۱۶ را پریل کو حضور نے لیگوس میں جماعت ہائے احمد یہ نائیجیریا کے نمائندگان کرام کو شرف ملاقات بخشا اور ان سے جماعت کے تعلیمی اداروں اور طبی امداد کے مراکز میں مزید وسعت پیدا کرنے سے متعلق تبادلہ خیالات کیا نیز نائیجیریا میں سولہ سیکنڈری سکول اور چار میڈیکل سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کا اعلان فرمایا۔اسی روز حضور نے ایک پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو فرمائی اور دوران گفتگو انسانی شرف اور اقتصادی مسائل پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس بارے میں اسلام کی بے مثال اور لازوال تعلیم کو وضاحت سے پیش فرمایا۔44 مسلم ٹیچر ٹریننگ کالج میں خطبہ جمعہ ے اراپریل کو حضور نے خطبہ جمعہ مسلم ٹیچر ٹرینگ کالج میں ارشاد فر مایا۔کم و بیش پانچ ہزار افراد شامل ہوئے۔غیر از جماعت معززین کی تعداد تین چارسو کے درمیان ہوگی۔ہال کے بیرونی گیٹ میں کپڑے پر یہ الفاظ آویزاں تھے کہ اللہ اکبر خلیفہ مسیح آج ہمارے درمیان ہیں الحمد للہ۔ایک پرانے احمدی زار و قطار روتے تھے اور کہتے تھے آج وہ سب مخلصین یاد آ رہے ہیں جنہوں نے احمدیت کی خاطر عظیم قربانیاں دیں اور اس انتظار میں فوت ہو گئے کہ حضرت خلیفۃ اسیح خود یہاں تشریف لائیں۔خطبہ حضور نے انگریزی میں دیا اور اس کا ترجمہ شنا لو صاحب جیسے فدائی احمدی نے یورو با زبان میں کیا۔حضور نے فرمایا کہ احمدیت انسانوں کی بنائی ہوئی تنظیم نہیں ہے۔اس کی بنیاد خود اللہ تعالیٰ نے رکھی اور وہی اسکی راہنمائی کرتا ہے۔اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے آنحضرت ہے اور قرآن کریم کی عظمت و شان کو دوبارہ دنیا میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خلافت اسلام کی ان برکات کے تسلسل کا نام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوبارہ دنیا میں لائے۔جمعہ کے بعد حضور نے مقامی یونیورسٹی کے پروفیسر صاحبان اور سینٹر یونیورسٹی کے طلبہ کو شرف