تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 361 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 361

تاریخ احمدیت۔جلد 26 361 سال 1970ء ذاتی طور پر پوچھے گئے اور بعض دفعہ پینل کے سب ممبروں کو باری باری جواب دینے کے لئے کہا گیا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے دو گھنٹے کا یہ پروگرام نہایت کامیاب رہا اور اس شہر کے لاکھوں لوگوں تک احمدیت کی تعلیم پہنچانے کی تو فیق ملی۔آپ کا ایک لیکچر واشنگٹن کی ایک نواحی بستی کے منٹگمری کالج میں ہوا جس کے بعد آپ نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے نیز لٹریچر تقسیم کیا۔کالج کی طرف سے آپ کو شکر یہ کا خط موصول ہوا کہ سامعین کے علم میں اس لیکچر سے بڑا اضافہ ہوا اور طلباء بہت خوش ہوئے۔ایک لیکچر آپ نے میتھوڈس چرچ میں بھی دیا اور سوالوں کے تسلی بخش جواب دیئے۔آپ کو بالٹی مور، نیو یارک، فلاڈلفیا اور باسٹن کے دورہ کا موقع ملا۔یہ دورے انتظامی، تربیتی اور تبلیغی لحاظ سے بہت کامیاب رہے اس دوران جہاں آپ نے ان مشنوں کی ترقی کی رفتار کا جائزہ لیا اور مفید تجاویز پیش کیں وہاں آپ نے نیویارک کی سنٹرل پبلک لائبریری اور Manhattan کی مرکزی لائبریری میں سلسلہ کا لٹریچر رکھوایا اور بعض بک سٹورز میں لٹریچر رکھنے کے بارے میں ان کے ناظمین سے رابطہ قائم کیا نیز کتب خانوں اور سڑکوں پر کتابچے تقسیم کئے۔قریشی مقبول احمد صاحب سابق مبلغ انچارج امریکہ کا ایک مضمون اسلام ان افریقہ قسط وار تین مہینوں تک ایک ہفت روزہ اخبار دی ڈیٹن ایکسپریس میں چھپتا رہا۔ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی گئی۔احباب جماعت نے ان کی دینی خدمات کو بہت سراہا۔ڈیٹن اور واشنگٹن کی مساجد میں ترکی، پاکستان، مصر، کوپن ہیگن، شرق اوسط اور امریکہ کے مختلف مقامات سے زائرین آئے جنہیں مجاہدینِ احمدیت نے پیغام حق پہنچایا اور مزید مطالعہ کے لئے لٹریچر دیا۔شرق اوسط سے تعلق رکھنے والے زائر ایک عربی اخبار کے ایڈیٹر تھے اور جماعت احمدیہ کی دینی خدمات کے مداح تھے انہیں امریکہ میں جماعت احمدیہ کی تبلیغی مساعی سے روشناس کرایا گیا۔اس سال کی پہلی ششماہی میں ۲۶ نئے ممبر داخل احمد بیت ہوئے۔انڈونیشیا مولا نا محمد صادق صاحب سماٹری انچارج احمد یہ مشن انڈونیشیا کی رپورٹ مطبوعہ الفضل و مئی ۱۹۷۰ء صفحه ۳ ۴ کا ایک اقتباس:۔