تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 344
تاریخ احمدیت۔جلد 26 344 سال 1970ء لندن ٹائمنر کی اسلام کے خلاف بہتان طرازی انگلستان کے مشہور روزنامہ ”ٹائمز“ کی ۱۴ مارچ ۱۹۷۰ ء کی اشاعت میں اسلامی تعلیمات پر ایک نہایت گندا حملہ کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ نعوذ باللہ قرآن کی رُو سے انسان کے بطن سے خدا پیدا ہو محترم مرزا مبارک احمد صاحب جو اس وقت وکیل التبشیر تھے، نے اس پر تحریر فر مایا کہ:۔اس قسم کی باتوں کو اسلامی تعلیمات سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔مسلمان تو بہر حال جانتے ہی ہیں کہ اسلام پر یہ بہتان ہے۔بلکہ عیسائی پادری بھی اچھی طرح سے واقف ہیں کہ یہ عقیدہ نہ قرآن میں پایا جاتا ہے اور نہ کسی حدیث میں اس کا نشان ملتا ہے۔قرآن شریف نے تو غیر مبہم اور نہایت واضح الفاظ میں اس مکروہ تصور کی تردید فرمائی ہے چنانچہ فرماتا ہے قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ۔اللهُ الصَّمَدُ - لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ - وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ یعنی ہم ہر زمانہ کے مسلمان کو حکم دیتے ہیں کہ تو دوسرے لوگوں سے کہتا چلا جا کہ اصل بات یہ ہے کہ اللہ اپنی ذات میں اکیلا ہے۔اللہ وہ ہستی ہے جس کے سب محتاج ہیں اور وہ کسی کا محتاج نہیں۔نہ اس نے کسی کو جنا ہے اور نہ وہ جنا گیا ہے اور اس کی صفات میں اس کا کوئی بھی شریک کار نہیں۔“ امام مسجد لنڈن محترم بشیر احمد صاحب رفیق نے اخبار کے ایڈیٹر سے اس نوٹ کے خلاف احتجاج کیا۔نیز انگلستان میں مقیم تمام مسلمان سفراء اور اخباری نمائندگان کو بھی اس طرف توجہ دلائی کہ وہ اسلام کے خلاف لکھی جانے والی ایسی فضول اور دور از کار باتوں کا نوٹس لیں۔لنڈن ٹائمنز جیسے مؤقر اخبار میں ایسے بہتان کی اشاعت نہایت قابل افسوس امر ہے۔اس جگہ اس امر کا اظہار بھی ضروری ہے کہ عیسائی پادری اپنی ان کوششوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے اور انہیں مونہہ کی کھانی پڑے گی۔26 ایک احمدی نوجوان کی قابلِ تقلید خدمت خلق ۱/۲۹اپریل ۱۹۷۰ء کی رات کو شیخو پورہ کے محلہ رسول نگر میں انٹرکالج شیخو پورہ کے لیکچرار محمد اشرف صاحب کے مکان پر ڈکیتی کی ہولناک واردات ہوئی۔ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے تمام محلہ میں سنسنی پھیلا دی۔لوگ خوف و ہراس کی وجہ سے اپنے اپنے مکانوں میں دبک گئے۔