تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 343 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 343

تاریخ احمدیت۔جلد 26 343 سال 1970ء دوران ان کے نہایت پر مغز اور ایمان افروز خطبات کے علاوہ مشرقی پاکستان میں مصروف عمل مربیان سلسلہ و دیگر اہل علم حضرات نے مختلف اہم موضوعات پر نہایت مفید و مؤثر تقاریر فرما ئیں۔ہرا جلاس بھر پور حاضری و کامیابی سے ہمکنار رہا۔دوران جلسہ سات افراد نے بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ کے آسمانی نظام میں داخل ہونے کی سعادت حاصل کی۔23 جماعت احمد یہ برہمن بڑ یہ مشرقی پاکستان کا جلسہ سالانہ مورخہ ۶ ، ۷، ۸ مارچ جماعت احمدیہ بڑیہ کا اکیا و نواں جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔اس کی صدارت مولوی محمد صاحب امیر جماعت احمد یہ مشرقی پاکستان نے کی۔اس جلسہ میں مکرم راجہ نصیر احمد صاحب مربی سلسله، مکرم قاضی محمد نذیر صاحب فاضل لائکپوری اور مولانا سلطان محمود صاحب انور نے تقاریر کیں۔جلسہ کے دوسرے روز مستورات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناصرات نے مقالے پڑھ کر سنائے اور مستورات نے تقاریر کیں۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات ۸ مارچ ۱۹۷۰ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔ملک حبیب الرحمن صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول نے سالانہ رپورٹ میں سکول کی تعلیم د مینیات و تاریخ کی امتیازی خصوصیت اجاگر کرنے کے علاوہ اس کی بعض تعلیمی وتربیتی سرگرمیوں اور ان کے نہایت خوشکن نتائج پر روشنی ڈالی۔رپورٹ کے بعد چوہدری اصغر علی صاحب ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز سرگودھا ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ” نصابی اور نیم نصابی سرگرمیوں میں اس سکول کی کامیابیاں فی الحقیقت قابل مبارک باد ہیں مجھے یہ اظہار کرتے ہوئے مسرت ہوتی ہے کہ یہ مدرسہ اس ڈویژن کے ہائی سکولوں میں ایک منفرد حیثیت کا حامل ہے قدرتی طور پر اصلاح اور ترقی کی گنجائش ابھی کافی حد تک باقی ہے۔مجھے پوری امید ہے کہ صورت حالات مستقبل میں مزید بہتر ہوتی چلی جائے گی اور موجودہ ہیڈ ماسٹر ملک حبیب الرحمن صاحب کی راہنمائی میں یہ سکول خوب سے خوب تر ہوتا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں کہ ملک صاحب موصوف جیسے تجربہ کے حامل رئیس مدرسہ کا ہونا اس سکول کے مستقبل کے لئے ایک نیک فال ہے۔25