تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 339 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 339

تاریخ احمدیت۔جلد 26 339 سال 1970ء نکاح اور شادی ۱۹۷۰ء کے متفرق اہم واقعات ا۔۲۲ فروری ۱۹۷۰ء کو امۃ الصبور صاحبہ بنت پیر معین الدین صاحب اور وحید احمد صاحب ابن پیر صلاح الدین صاحب کی شادی ہوئی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اسی روز ان کے نکاح کا اعلان فرمایا تھا۔۲ ۲۲ مارچ ۱۹۷۰ء کو حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی تقریب رخصتانہ عمل میں آئی ان کا نکاح حضور انور نے ۲ جنوری ۱۹۷۰ء کو چوہدری خلیل احمد خاں صاحب ابن چوہدری محمد اکرم خاں صاحب آف حیدر آباد سندھ سے پڑھا تھا۔۲۷ مارچ ۱۹۷۰ء کو حضور نے مرزا منصور احمد صاحب ( حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ کے سگے بھانجے ) ابن میاں شریف احمد صاحب آف راولپنڈی کا نکاح فرحت حفیظ صاحبہ بنت شیخ عبدالقادر صاحب کے ہمراہ پڑھا۔۴ ۴ دسمبر ۱۹۷۰ء کو صاحبزادی نصرت جہاں صاحبہ بنت نواب مسعود احمد خاں صاحب اور سید محمود احمد صاحب ابن ڈاکٹر میر مشتاق احمد صاحب کی تقریب شادی عمل میں آئی۔حضور انور نے اسی روز خطبہ جمعہ سے قبل نکاح کا اعلان فرمایا تھا۔ولادت ا۔شازیہ محمود صاحبہ بنت نواب محمود احمد خاں صاحب ( تاریخ ولادت ۱۶ جنوری ۱۹۷۰ء) ۲۔مرزا نصیر احسان احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے ( تاریخ ولادت ۲۹ مئی ۱۹۷۰ء) ۳۔مرزا ناصر انعام احمد صاحب ابن صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ایم۔اے ( تاریخ ولادت ۲۹ مئی ۱۹۷۰ء) امتہ النور صاحبہ بنت صاحبزادہ مرزا اظہر احمد صاحب ( تاریخ ولادت ۲۶ /اکتوبر۱۹۷۰ء)