تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 288 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 288

تاریخ احمدیت۔جلد 26 288 سال 1970ء اللہ خان صاحب، محترم شیخ بشیر احمد صاحب سابق جج ہائی کورٹ اور دیگر نائب امراء کے ساتھ ان کے اپنے دور میں بڑی دیانتداری اور وفاداری کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔۔۔دلی دروازہ لاہور کے محلہ کے غیر احمدی بھی مرحوم کی نیک عادات اور حسن سلوک سے متاثر تھے۔جماعتی کاموں کے سلسلے میں لاہور کے تمام دور دور کے حلقہ جات مثلاً مغلپورہ، ماڈل ٹاؤن، اچھرہ، مسلم ٹاؤن لاہور چھاؤنی، بادامی باغ وغیرہ تک جانا پڑتا تھا۔اکثر پیدل چل کر شام کو اپنے کام کو سر انجام دے کر واپس مسجد میں پہنچ جایا کرتے تھے۔عیدین کے موقعہ پر منٹو پارک میں رات ہی رات میں خوش اسلوبی سے انتظام فرماتے اور عیدین کے دن بھی شام تک سامان وغیرہ واپس لانے اور کرایہ کے سامان کو جمع کرانے میں مشغول رہتے۔کھانے وغیرہ کی ہرگز پروانہ کرتے۔مرحوم کی یہ کوشش ہوتی کہ پیٹ زیادہ کبھی نہ بھرے اور یہ عاجز ذاتی طور پر گواہ ہے کہ مرحوم نے ساری زندگی میں شاید ہی پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہو۔فرماتے زیادہ کھانے سے رات کو تہجد میں نیند آتی ہے اور نفس سوار ہو جاتا ہے۔۔۔لاہور میں ملازمت کے دوران ایک دفعہ مرحوم قادیان تشریف لے گئے واپسی پر حضرت مصلح موعود نے فرمایا کہ مولوی صاحب جاتے ہوئے کچھ کا غذات جو اشتہار یا پمفلٹ کی صورت میں تھے لاہور لیتے جائیں۔مرحوم نے دیکھا کہ گاڑی کا وقت قریب ہے اور کاغذات ابھی تیار نہیں ہوئے حضرت مصلح موعود کی خدمت میں حاضر ہوئے۔عرض کیا ”حضور گاڑی ملنی مشکل ہے کام بہت باقی ہے اور وقت ہو گیا ہے۔حضور فرمانے لگے ”مولوی صاحب گاڑی پر بٹھانا ہمارا کام ہے آپ فکر نہ کریں۔جب کا غذات تیار ہوئے تو گاڑی کا وقت گذر چکا تھا اور دیر ہوگئی تھی۔لیکن مرحوم فرماتے کہ میں اسٹیشن کی طرف چل پڑا۔جب اسٹیشن پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ گاڑی ابھی آئی ہی نہیں انجمن راستے میں فیل ہو گیا ہے۔سبحان اللہ پیارے آقا کے منہ سے نکلنے والے الفاظ اللہ تعالیٰ نے کیسے پورے کئے“۔اولاد: فاطمہ بیگم صاحبہ (اہلیہ مبارک احمد صاحب مرحوم ابن شیخ احمد صاحب در ولیش قادیان)، عائشہ بی بی صاحبہ مرحومہ (اہلیہ چوہدری غلام حیدر صاحب چندر کے منگولےضلع سیالکوٹ )، رسول بیگم صاحبہ (اہلیہ چوہدری نذر محمد صاحب نذیر گولیکی ، مبارک احمد صاحب (وفات بعمر ۴ اسال)۔22