تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 259 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 259

تاریخ احمدیت۔جلد 26 259 سال 1970ء نائیجیریا، عدن، سعودی عرب، ابوظہبی، ایران، جزائر فجی، بھارت اور متعدد دوسرے ممالک شامل تھے۔شامل جلسہ ہونے والوں میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب صدر بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ہالینڈ) ، ڈاکٹر محمد عبد الہادی صاحب کیوسی (اٹلی) اور الحاج ابوبکر ایڈو گہے کو کوئی رکن مجلس عاملہ جماعت احمدیہ ( نائیجیریا)، عبد الخالق صاحب مہتہ ( یوگنڈا)، میجر ڈاکٹر محمد خان صاحب ( عدن) ، دلاور خان صاحب ( ابوظہبی ) اور اے۔ایس خان صاحب ( منجی ) خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔قادیان دارالامان سے ۱۵۹ درویش چوہدری سعید احمد صاحب کی سرکردگی میں بصورت قافلہ تشریف لائے۔علاوہ ازیں ۵۰ کے قریب احباب بھارت کے مختلف حصوں سے شامل جلسہ ہوئے۔یہ عظیم الشان جلسہ مسجد اقصیٰ سے متصل میدان میں ہوا۔یہ پہلا موقع تھا جس میں سامعین کے لئے سٹیڈیم کی طرز پر گیلریاں بھی بنائی گئی تھیں۔اس سال خدا تعالیٰ کے فضل سے جلسہ سالانہ کے تینوں مرکزی لنگروں میں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کھانا تیار ہونے اور مہدی معہود کے معززمہمانوں میں بسہولت تقسیم ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔چنانچہ اس دفعہ لنگر خانوں کے تیار کردہ کھانا کھانے والوں کی ایک وقت کی زیادہ سے زیادہ تعداد ۶۸۰۹۵ تھی۔جبکہ گذشتہ سال یہ تعداد ۴۰۶۹ تھی اور خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے روزانہ ہی بر وقت کھانا تیار ہونے اور تقسیم کرنے کا نہایت وسیع اور تسلی بخش انتظام تھا۔اس سال پہلی بار دار الرحمت ربی کے نگر خانہ میں روٹی پکانے والی مائی مشینیں نصب کی گئیں جن کی وجہ سے بہت سہولت رہی۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث کا کارکنان سے اہم خطاب سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثالث نے مورخہ ۲۲ دسمبر ۱۹۷۰ء کو سوا چار بجے شام جلسہ سالانہ کے دفتر میں تشریف لا کر مختلف شعبہ جات کے ناظمین کو شرف مصافحہ بخشا اور پھر جلسہ کے ڈیڑھ ہزار کارکنان کو نہایت اہم خطاب سے نوازا۔حضور انور نے فرمایا کہ ہمارا جلسہ سالانہ بھی ایک بے مثال جلسہ ہے۔دنیا میں کہیں بھی اس قسم کا جلسہ منعقد نہیں ہوتا اور نہ اس قسم کا اجتماع ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اس حسین اور بابرکت اجتماع کی بنیاد رکھی ہے اور وہ محض اپنے فضل سے بے شمار اور بے حساب فضل ، رحمت ، نعمت اور برکت جلسہ کے ایام میں جماعت پر کرتا ہے۔حضور انور نے کارکنان کو ان ایام میں دعا کی طرف توجہ دلائی۔نیز فرمایا کہ اپنے فرض کی ادائیگی میں کبھی غفلت نہ کریں اور پوری طرح چوکس اور بیدار ر ہیں۔حضور نے فرمایا کہ جلسہ کی برکات سے