تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 243 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 243

تاریخ احمدیت۔جلد 26 243 سال 1970ء ے۔میاں طفیل محمد صاحب نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا:۔کانگریسی مولوی ہوں یا اشترا کی عناصر۔قادیانی ہوں یا علیحدگی پسند عناصر سب نے مل کر جماعت اسلامی کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنا رکھا ہے جو بالآخر عبرتناک طریقہ پر نا کام ہو جائے گا۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی نصرت ہمیشہ ان لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے جو اس کی بنائی ہوئی زمین اور مخلوق پر صرف اسی کی فرمانروائی چاہتے ہوں“۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان مولوی سید ابوالاعلیٰ مودودی نے قوم کے نام ایک خاص اپیل کی کہ:۔جو شخص بھی پاکستان کو متحد رکھنا اور یہاں اسلام کو کارفرما دیکھنا چاہتا ہے اس کے لئے اس کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے نمائندوں کو ووٹ دے۔یہ اپیل آج ہی مغربی پاکستان کے ۱۲۲ ہم شہروں کے باشندوں تک فلائنگ کلب کے کرایہ پر حاصل شدہ طیارہ کے 66 175 ذریعے پہنچائی جارہی ہے۔۹۔اخبار ”ندائے ملت لاہور میں پبلسٹی کا ایک نمونہ ملاحظہ ہو: کاروان رواں دواں وہ مقدس مقصد جس کے لئے حضرت مجدد ( حضرت شیخ احمد سر ہندی ) نے اسیری میں دعائیں کیں۔وہ نصب العین جس کے لئے تحریک مجاہدین کے شہداء نے خون دیا۔وہ تمنائے بیتاب جس کے لئے تحریک خلافت موجزن رہی۔وہ مدعائے ملت جس نے اقبال کو سوز و ساز رومی اور ذکر وفکرِ رازی دیا۔وہ آرزوئے مسلم جس کے لئے قائد اعظم کی سرکردگی میں تشکیل پاکستان ہوئی اُسی کے حصول کے لئے آج جماعت اسلامی جد و جہد کر رہی ہے۔یہ ایک ہی کاروان نظام اسلامی ہے جو برسوں سے مرحلہ بہ مرحلہ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے!۔آپ بھی اس کاروان رواں دواں میں شامل ہو جائیے۔(اور ) اپنا ووٹ جماعت اسلامی کے حق میں استعمال کیجئے۔(شعبہ نشر واشاعت جماعت اسلامی پاکستان ) جماعت اسلامی کا انتخابی نشان ترازو۔۱۰۔لاہور 4 دسمبر۔مولوی ابوالاعلیٰ مودودی امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ایک پریس انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ:۔اللہ نے چاہا تو جماعت کے نمائندے انتخابات میں بڑی تعداد میں کامیاب ہوں گے اور جہاں تک ہار کا سوال ہے وہ سوشلسٹ جماعتوں ہی کا مقدر ہے۔مولانا نے کہا کہ ماضی قریب میں