تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 237
تاریخ احمدیت۔جلد 26 237 سال 1970ء 158 پیپلز پارٹی کے لنگر خانہ میں بھیج دیا ہے اور وہ غیر قادیانی اسلام اور اس کے نمائندہ علماء کا زور توڑنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔قارئین لحظہ بھر جمعیتہ العلماء ہزاروی کی اس روش پر غور کریں جس پر شاید انہوں نے ابھی تک غور نہیں کیا کہ اس جمعیتہ کے ارکان قادیانی مسئلہ کو چنداں اہمیت نہیں دیتے۔یونہی لوگوں کو خوش رکھنے کے لئے کبھی کبھار پکا راگ چھیڑ دیتے ہیں۔ان کی تمام سرگرمیاں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی اور نوابزادہ نصر اللہ خان کے خلاف ہیں۔مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے خلاف ژاثر خائی کا فائدہ بھٹو ہی کو نہیں پہنچتا قادیانی امت کو بھی پہنچتا ہے ربوہ والے خوش ہیں کہ ان کے قوی حریف جمعیۃ العلماء ہزاروی کے ہاتھوں زخم اٹھا رہے ہیں۔جہاں تک ہزاروی گروپ کی ربوہ پر تنقید کا تعلق ہے وہ ایک وسیع سیلاب کے مقابلہ میں دم توڑتی ہوئی موج بھی نہیں ہے۔شورش صاحب اپنے محولہ بالا اس پراپیگنڈہ کے نتیجہ میں اپنوں کے شدید عتاب کا نشانہ بنے جس پر ایک احمدی نوجوان پرویز اختر نے شیخو پورہ سول لائنز سے انہیں خط لکھا کہ :۔آپ کے خلاف کسی قادیانی نے کبھی وہ کلمات استعمال نہیں کئے جو ہزاروی گروپ ملک بھر میں استعمال کر رہا ہے جو کچھ ترجمانِ اسلام نے لکھا ہے جس طرح غلام نبی جانباز نے زبان کھولی، جو کچھ ضیاء القاسمی کہ رہا ہے۔مفتی محمود نے جگہ بہ جگہ آپ کے متعلق جس طرح بیان کیا۔مولانا غلام غوث بالکل مسخروں کی طرح بولتے اور ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں کہ خود ہمیں شرم محسوس ہوتی ہے۔آپ بتا سکتے ہیں کہ وہ زبردست نقصان جو آپ نے احمدیوں کو پہنچانا چاہا اور جس طرح آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف کہا یا لکھا۔کسی احمدی نے کبھی جواب میں مذکورہ بالا اشخاص کی زبان استعمال کی؟ وہ گندی نظمیں لکھیں جو ترجمان اسلام میں چھپتی رہتیں اور چھپ رہی ہیں۔الفضل“ اور ”الفرقان ربوہ نے کبھی آپ کے متعلق کچھ لکھا؟ اور لکھا تو اس قسم کی زبان استعمال کی جو آپ کے یہ سابق رفقاء استعمال کر رہے ہیں اور اس فن میں استاد ہیں؟ اس کے باوجود آپ احمد یوں کے خلاف ہیں اور حضرت مسیح موعود کے خلاف اپنے دل سے بغض نہیں نکالتے۔آخر اس کی وجہ کیا ہے؟ اب آپ کو اعتراض ہے کہ ہم بھٹو کی ہمنوائی کیوں کر رہے ہیں یا ہمارے لوگ پیپلز پارٹی میں جا رہے ہیں؟ کیا پاکستان کے شہری کی حیثیت سے ہمیں کسی پارٹی میں شامل ہونے کا حق نہیں؟ جب بھٹو