تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 205 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 205

تاریخ احمدیت۔جلد 26 205 سال 1970ء ، مقابلہ میں ۴ آنے دینا واقعی بڑی قربانی تھی ، پھر ایک وقت آیا کہ انہوں نے خدا کی راہ میں اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دی۔مجھے پتہ ہے اور میں آپ کو علی وجہ البصیرت بتا رہا ہوں کہ ایک شخص جو قادیان میں شروع زمانے میں بڑے اخلاص سے کام کرتا تھا اور جسے پانچ روپے ماہوار گزارہ ملتا تھا اور اس کے چھ سات لڑکے تھے اب ایک ایک لڑکے کو ۳ ،۳۔۴ ۴۰ ہزار روپے ماہوار آمد ہوتی رہی ہے پس اللہ تعالیٰ تو اس دنیا میں بھی کسی کا قرض نہیں چھوڑتا۔البتہ قربانی ضرور لیتا ہے تا کہ وہ آزمائش کرے کہ کون اپنے عہد میں پکا ہے اور کون کمزور اور ٹوٹنے والا ہے، لیکن یہ کہ وہ ہمیں اس دنیا میں چھوڑ دے یہ نہیں ہوسکتا۔شروع میں تحریک جدید کا شاید لاکھ یا ڈیڑھ لاکھ روپیہ جمع ہوا تھا، لیکن اب میں نے انگلستان میں جب نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک کی تو پونے گھنٹے کے قریب میں پہلے دن اپنے بھائیوں کے ساتھ مسجد میں بیٹھا ہوں اور اس وقت میرے خیال میں انگلستان کی ساری احمدی آبادی کا پانچواں یا ساتواں حصہ جمع تھا۔سارے احباب تو ویسے بھی آ نہیں سکتے کیونکہ دور دراز علاقوں میں یا شہروں میں رہتے ہیں، کسی کو چھٹی نہیں ملتی ، اس پونے گھٹنے میں ستر ہزار روپے) سے زیادہ کے وعدے ہو گئے تھے اور پھر دوبارہ اتوار کے روز ایک گھنٹے کے قریب میں ان میں بیٹھا ہوں جس کے نتیجہ میں یہ وعدے ۳۲ ہزار پونڈ تک پہنچ گئے اور جب میں وہاں سے روانہ ہوا ہوں تو ۴۰ ہزار پونڈ کے وعدے ہو گئے تھے۔پس کجاوہ زمانہ کہ بار بار تحریک کی گئی اور سارے سال میں لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپے اور کجا یہ کہ ڈیڑھ دو گھنٹے میں ۴۰ ہزار پونڈ یعنی نو لاکھ روپے کے قریب وعدے ہو گئے۔میں انگلستان میں قیام کے دوران چند دنوں کے لئے سپین چلا گیا ، یہ بھی ایک برکت ہے میرے پیچھے لوگوں نے وعدے کئے اور نہ نقد پیسے دیئے۔میں جب سپین سے واپس آیا تو امام رفیق کو خیال آیا کہ دس ہزار پونڈ نقد میری واپسی تک جمع نہیں ہو سکیں گے مجھے کہنے لگے کہ یہ جو آپ نے ٹارگٹ مقرر کیا ہے دس ہزار پونڈ نقد جمع کرنے کا (اُس وقت تک 4 ہزار پونڈ نقد رقم جمع ہو چکی تھی) وہ پورا نہیں ہوگا آپ