تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page 10 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page 10

تاریخ احمدیت۔جلد 26 10 سال 1970ء موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کی ہے۔ہم اس اعتقاد پر پختگی سے قائم ہیں اور ہمیں اس اعتقاد پر پختگی سے قائم رہنا چاہیے کہ قرآن عظیم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے۔بعض دفعہ تفصیلی بات کرتے ہوئے ہم اس حقیقت کے خلاف بات کر جاتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام نے اس بات پر بڑا زور دیا ہے کہ قرآن عظیم کامل اور مکمل ہدایت اور شریعت ہے اس سے باہر کچھ نہیں۔آپ ہم پر واضح کرتے ہیں کہ اگر یہ صحیح ہے اور یہی صحیح اور صداقت ہے کہ قرآن کریم ایک کامل اور مکمل کتاب ہے تو ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ساری عملی زندگی میں اور اپنے سب اقوال میں قرآن کریم سے زائد کوئی بات نہیں کہی۔بلکہ آپ کے تمام ارشادات قرآن کریم کی تفسیر ہیں۔آپ نے ایک جگہ فرمایا خواہ ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے کہ کس آیت کی یہ تفسیر ہے لیکن ہے تفسیر۔کیونکہ اگر آپ ایک چھوٹی سی بات کے متعلق یہ تسلیم کر لیں کہ یہ قرآن کریم میں نہیں تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد بیان کی تو قرآن کریم کامل و مکمل نہیں رہتا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے ہاتھ میں جو علوم کے زبر دست سمندر دیئے ہیں وہ یا قرآن کریم کی تفسیر ہے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو قرآن کریم کی تفسیر کی ہے اس کی تشریح ہے اس سے زائد کچھ نہیں۔اور تمام جھگڑوں کا حل آپ نے حکم ہونے کے لحاظ سے کیا ہے۔اس اجلاس میں نہ صرف اہل ربوہ بلکہ چنیوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور بعض دیگر مقامات کے احباب بھاری تعداد میں شامل ہوئے۔اللہ تعالیٰ سے ذاتی تعلق پیدا کرنے کی تحریک ۳ اکتوبر ۱۹۷۰ء کو مجلس ارشاد مرکزیہ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں مولوی عبدالمالک خان صاحب نائب نا ظر اصلاح وارشاد نے اولیائے امت کے الہامات اور مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم سابق مبلغ انچارج غانا مشن نے اسلام میں جماعت کے لئے اصول و ہدایات اور مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر سابق مبلغ ماریشس نے ”جمع احادیث کے لئے محدثین کی کاوشیں“ کے موضوعات پر تقاریر