تاریخ احمدیت (جلد 26)

by Other Authors

Page ii of 435

تاریخ احمدیت (جلد 26) — Page ii

دیباچه قوموں کی تعلیم و تربیت میں علم تاریخ کو بڑی اہمیت حاصل ہے جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔صحیح تاریخ ایک عمدہ معلم ہے۔66 ( ملفوظات جلد دوم صفحه ۱۲۶) تاریخ کو محفوظ کرنا اور آئندہ نسلوں تک پہنچانا ایک ایسا امر ہے جو اقوام میں حیات جادواں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔اس کے برعکس جو اقوام اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں وہ قصہ پارینہ بن جاتی ہیں۔اس مضمون کو بیان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اُسیح الاوّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں۔سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو وو چاہیے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔“ (الفضل ۱۰ر دسمبر ۱۹۶۴ صفحه ۱) اسی طرح حضرت خلیلة اصبح الثاني الصلح الموعود رضی اللہ تعالی عنہ نے احباب جماعت کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔میں تو یہ بھی تحریک کروں گا کہ جماعت کے وہ مخیر اور مخلص دوست جو سلسلہ کے کاموں میں ہمیشہ ہی نمایاں حصہ لیتے رہے ہیں تاریخ احمدیت کے مکمل سیٹ اپنی طرف سے پاکستان اور ہندوستان کی مشہور لائبریریوں میں رکھوا دیں تا اس صدقہ جاریہ کا ثبوت قیامت تک ملتا رہے اور وہ اور ان کی نسلیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث ہوتی رہیں۔آمین (الفضل ۱۰؍ دسمبر ۱۹۶۳ء صفحه۱) ان ارشادات کی روشنی میں احباب جماعت سے درخواست ہے کہ وہ تاریخ احمدیت سے واقفیت کے لئے اس کا مطالعہ کرتے رہیں اور اسی طرح دیگر احباب جماعت کے اندر بھی یہ جذبہ