تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 69
تاریخ احمدیت۔جلد 25 69 سال 1969ء جو خزانہ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بخشا ہے اس کی حفاظت کریں، کبھی ضائع نہ ہونے دیں آپ کے روحانی الدار میں داخل ہونے والی بنہیں تا کہ ابلیس کے زہر یلے طاعونی کیڑے آپ پر کبھی اثر انداز نہ ہوں۔جب جماعتیں بڑھتی ہیں تو ان میں کمزوریاں پیدا ہو جاتی ہیں، نئے لوگوں، کم تربیت یافتہ افراد کی وجہ سے اکثر۔آپ کا یہ فرض ہے کہ آپ اپنے آپ کو ان کمزوریوں سے بچائے رکھیں۔ایسا نیک نمونه احمدیت حقیقی اسلام کا بنیں کہ آپ کے ہمسایوں کے ، آپ کے ملنے والوں کے دل پکار اٹھیں کہ احمدیت سچی ہے کیونکہ درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔اپنے دلوں کو پاک رکھیں۔زبانوں کو قابو میں رکھیں۔اپنی بیش قیمت عفت و عصمت کی محافظ رہیں۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی امان میں رکھے۔آپ نے اس کالج میں تعلیم پائی ہے جس کا نام جامعہ نصرت حضرت اماں جان کے نام پر رکھا گیا ہے۔آپ ان کی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رشتہ سے روحانی بیٹیاں ہیں۔وہ مقدس و محترم ماں جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مخاطب ہو کر فرمایا تھا أَشْكُرُ نِعْمَتِي رَأَيْتَ خَدِيجَتِي آپ نے اس نام کی لاج رکھنی ہے ربوہ کی تربیت کی لاج رکھنی ہے۔باہر والی احمدی بہنوں کے مقابلہ میں آپ نے زیادہ اچھا نمونہ دکھانا ہے۔اس کو کبھی نہ بھولیں۔یہ بار امانت ہے آپ کو ہمیشہ اس کا امین بن کر رہنا ہوگا۔خدا تعالیٰ آپ کو نیک بنائے۔نیک نصیب رہیں۔نیک مبارک جوڑے ملیں اور نیک اولاد، نیک نسلوں کی مائیں بہنیں۔اپنے والدین کے لئے قرۃ العین اور ہمیشہ ذکر خیر اور ان کے بعد ان کے درجات کی بلندی کا موجب بنیں۔آمین۔اللهم آمین اسلام کے اقتصادی نظام پر سلسلہ خطبات سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے اسلام کے اقتصادی نظام کے اصول اور فلسفہ پر 9مئی ۱۹۶۹ء کو خطبات کا ایک پر معارف اور معلومات افروز سلسله شروع فرمایا جو۳ راکتو بر ۱۹۲۹ ء تک جاری رہا۔ان خطبات میں حضور نے واضح حقائق اور ٹھوس دلائل کے ساتھ ثابت کیا کہ دنیا کا کوئی اقتصادی