تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 45
تاریخ احمدیت۔جلد 25 45 سال 1969ء تحریک جدید کی عالمی خدمات پر ایک نظر ۷۰۔۱۹۶۹ء میں تحریک جدید کا مرکزی ادارہ محدود وسائل اور ذرائع کے باوجود دنیا بھر میں پوری بے جگری اور جان فروشی کے ساتھ اسلام کی اشاعت میں سرگرم عمل تھا۔اس کا مختصر سا جائزہ چوہدری مبارک مصلح الدین صاحب ( سابق وکیل المال ثانی و وکیل التعلیم ) کے قلم سے درج ذیل کیا جاتا ہے۔شعبه تبشیر اس شعبہ کے تحت زیادہ سے زیادہ مبلغ باہر بھجوانے کی کوشش جاری ہے۔نئے سکول کھولے جارہے ہیں۔مساجد تعمیر کی جارہی ہیں۔زائرین و طلباء کو مرکز کی زیارت اور حصول تعلیم کے لئے ترغیب دی جاتی ہے۔بعض مقامات پر مشنری ٹریننگ کالج قائم کئے گئے ہیں جو مقامی مبلغین اور معلمین تیار کر رہے ہیں۔ڈسپنسریوں کے ذریعہ بھی خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دیا جارہا ہے۔بیرونی ممالک میں مختلف زبانوں میں اخبارات و رسائل کی اشاعت کے علاوہ قرآن کریم کے تراجم وتفاسیر اور احمد یہ لٹریچر کثرت سے شائع کیا جا رہا ہے۔غرض یہ کہ مختلف طریقوں سے تربیت و اصلاح ، تعلیم تبلیغ اور خدمت خلق کا کام باحسن طریق جاری ہے۔چنانچہ: ا۔اس وقت مندرجہ ذیل ممالک میں احمد یہ جماعتیں قائم ہو چکی ہیں :۔ریاست ہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا،ٹرینیڈاڈ ، سورینام، گی آنا ، انگلینڈ، ہالینڈ ، سوئٹزر لینڈ ، جرمنی، سکنڈے نیویا، سپین، دمشق، لبنان، فلسطین، شام، عدن، مصر، کویت، مسقط، بحرین، دبئی ، نائیجیریا، غانا، سیرالیون ، آئیوری کوسٹ گیمبیا، لائبیریا ، ٹو گولینڈ ، سمالی لینڈ، کینیا، یوگنڈا، تنزانیہ، جنوبی افریقہ، ماریشس، سیلون، برما، ہانگ کانگ، سنگا پور، ملائشیا، انڈونیشیا، فلپائن اور جزائر فجی۔۲۔سال رواں میں ماریشس میں ایک اور غانا میں دو نئے سیکنڈری سکول جاری کئے جاچکے ہیں۔نائیجیریا میں ایک سیکنڈری سکول کھولنے کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔تنزانیہ میں ایک اور یوگنڈا میں بھی ایک پرائمری سکول کھولا جاچکا ہے۔اس طرح بیرونی ممالک میں ہمارے سکولوں کی مجموعی تعداد ۶ ۷ ہوگئی ہے۔۔دوران سال چھ نئی مساجد تعمیر کی گئی ہیں۔اس طرح بیرونی ممالک میں احمد یہ مساجد کی مجموعی تعداد ۳۵ ہو گئی ہے۔