تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 44 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 44

تاریخ احمدیت۔جلد 25 44 سال 1969ء اسی طرح جماعت کے افراد کو ایک سوال نامہ تیار کر کے بھجوایا گیا۔نظارت علیاء مقامی جماعتوں کے انتخابات کروانے اور منظور یاں دینے کے علاوہ جملہ نظار توں وصیغہ جات کی عمومی نگرانی کا کام اس نظارت کے فرائض میں سے ہے۔جو کما حقہ ادا کئے گئے۔امراء ضلع اور مرکزی ادارہ جات سے رپورٹ لے کر صدر انجمن احمدیہ کی سالانہ رپورٹ مرتب کر کے طبع کروائی گئی۔بیت المال (آمد) جماعت ہائے احمدیہ کے بجٹوں کی تشخیص اور زیادہ سے زیادہ وصولی پر نظارت کوشاں رہی۔چندہ کی وصولی کی نگرانی اور کھاتہ جات کی تکمیل کی گئی۔احباب جماعت نے خدا کے فضل سے نمایاں تعاون کیا اور سال گذشتہ کی نسبت امسال بھی حسب سابق اضافہ ہوا ہے۔بیت المال (خرچ) اس نظارت کے ذمہ صدر انجمن احمدیہ کے اخراجات سے متعلق ہر قسم کا کام اور قرضہ جات کی وصولی ہے۔صدرا مجمن احمدیہ کے سالانہ بجٹ کی تیاری بھی اس نظارت کے سپرد ہے۔چنانچہ جملہ صیغہ جات سے کوائف حاصل کر کے بجٹ مرتب کیا گیا۔امداد مقامی وضلع وار نظام کا کام بھی یہ نظارت سرانجام دیتی رہی۔جائیداد اس صیغہ کے ذمہ صدر انجمن احمدیہ کی جائیداد کا حصول، فروختگی و نگرانی کا کام ہے۔موصی صاحبان کی جائیداد کی تعیین اور حصہ جائیداد کی وصولی کا کام بھی اس صیغہ کے سپرد ہے۔سال کے دوران ان تمام فرائض کو سرانجام دیا۔جلسہ سالانہ کے موقعہ پر لنگر خانہ دارالصدر دارالضیافت میں سوئی گیس لگوانے کا انتظام کیا گیا۔صدر انجمن احمدیہ کے کوارٹروں میں بھی سوئی گیس مہیا کی جارہی ہے۔اس ضمن میں ۷۵ ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔ناظم صاحب جائیداد جو صدر انجمن احمدیہ کے مشیر قانونی بھی ہیں عدالتی اور قضائی مقدمات کی پیروی کرتے رہے۔“ 61