تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 28
تاریخ احمدیت۔جلد 25 28 سال 1969ء وو حیات حضرت مختار صفحه ۲۲۵ تا ۳۳۴۔مؤلفہ ابو العارف سلیم شاہجہانپوری۔اشاعت ۱۹۹۷ء۔منظومات ( نعت، قصیدے مخمس اور تضمین ) (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے روح پرور پیغامات اسی سال ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ نے نوجوانانِ احمدیت کو متعدد پیغامات سے نوازا۔یہ پیغامات رسالہ خالد ۱۹۶۹ء میں بالترتیب جنوری، مئی، جون اور جولائی کے شماروں میں شائع ہوئے۔(حضرت) صاحبزادہ صاحب نے اپنے روح پرور اور ولولہ انگیز پیغامات سے خدام احمدیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، ان میں زندگی کی زبر دست روح پیدا کر دی اور علم و عمل کے لئے وسیع راہیں کھول دیں۔ان پیغامات میں ادب کی لطیف چاشنی بھی تھی اور علم ومعرفت کے قیمتی نکات بھی۔بطور نمونہ ان پیغامات کے تین اقتباسات درج ذیل ہیں:۔اب رمضان مبارک کی مصروفیات بھی گزر گئیں۔اب عمل کی دوڑ کا مزید انتظار نہ فرمائیے۔رمضان مبارک کی مصروفیات بھی دراصل ہمارے کام کا ایک حصہ تھیں بلکہ فی ذاتہ وہ مقصود تھیں جس کے حصول کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔یہ وہ مہینہ ہے جو اسلام کا خلاصہ ہے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادا ئیگی جس شدت اور کثرت کے ساتھ اس مہینہ میں ہوتی ہے کسی اور مہینہ میں اس کا تصور ممکن نہیں۔پس اس پہلو سے ہمارا یہ سال نیک شگون لے کر آیا ہے کہ سال کے آغاز ہی میں ہمیں وہ مہینہ میسر آیا جو ہمیں مقصود کے قریب لے گیا۔بغیر ہماری کوشش اور جدوجہد کے بغیر کسی منصوبہ کے بغیر کسی تنظیمی کاوش کے وہ زیر تربیت نوجوان جنہیں ہم سال بھر حتى على الصلوة حتى على الفلاح کے بلاوے دیا کرتے تھے اور کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکتے تھے ،خود بخوداس مقدس مہینے کے عظیم اور وسیع دباؤ کے تحت اپنے خلوت خانوں سے نکل کر مسجد کی جماعتی زندگی کی طرف چلے آئے۔یہی نہیں بلکہ اس مہینہ میں ہمیں اپنی اپنی بساط کے مطابق دعاؤں کی بھی