تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 323 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 323

تاریخ احمدیت۔جلد 25 323 سال 1969ء انگریزی زبان میں تھا جرمن سامعین کی خاصی تعداد موجود تھی۔آپ نے اپنے فاضلانہ لیکچر میں سائنسی علوم وفنون کی بڑھتی ہوئی ترقی اور عروج کے باعث یورپ میں مروجہ عیسائیت کی پسپائی اور بے بسی کا تذکرہ کرتے ہوئے بڑی شرح وبسط کے ساتھ واضح کیا کہ اس زمانہ کا حقیقی مذہب اسلام ہے جو قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی مکمل ہدایت و راہنمائی کا سامان مہیا کرتا ہے۔آپ نے اپنی تقریر کے آخر میں اس خیال کی پُر زور تردید فرمائی کہ مذہب اور سائنس میں تضاد پایا جاتا ہے۔آپ نے فرمایا سائنس مذہب کی مد مقابل نہیں بلکہ خادم ہے۔بہت سی سچائیاں جو اب تک محض ایمان اور عقل کی بناء پر تسلیم کی گئی تھیں سائنسی علوم کی ترویج کے ذریعہ حقیقت بنتی جارہی ہیں۔ہاں یہ شرط ہے کہ انسان اپنے قومی کو بنی نوع کی بہبود اور ترقی کیلئے خرچ کرے۔اس صورت میں قرآنی وعدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسانی صلاحیتوں کو اور اپنی نعماء کو انسان کیلئے بڑھاتا چلا جائے گا۔یہ دس سالہ تقریب فرینکفرٹ میں اشاعت اسلام کی راہ میں ایک سنگِ میل بن گئی اس موقع پر فرینکفرٹ کے ٹیلی ویژن، ریڈیو اور اہم اخبارات میں احمدیہ مشن کی شبانہ روز مساعی کا بہت چرچا ہوا اور اس امر کا کھلے بندوں اعتراف کیا گیا کہ احمدیہ مشن کے ذریعہ جرمن عوام کو اسلام کے بارہ میں بہتر رائے قائم کرنے میں بھاری مددملی ہے۔فرینکفرٹ کے اہم ترین اخبار Frankfurter Allgemeine نے ( جو روزنامہ ڈی ویلٹ کے بعد جرمنی میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے ) اپنی اشاعت مورخہ ۲۱ را پریل ۱۹۶۹ء میں اسلامی مہمان“ کے عنوان کے تحت لکھا:۔( ترجمہ ) ہندو پاک کے ممتاز ترین قانون دان، بین الاقوامی عدالت انصاف ہیگ کے حج جناب محمد ظفر اللہ خان فرینکفرٹ میں جماعت احمدیہ کی مسجد نور کی دس سالہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، اپنے ملک کے ممتاز ترین قانون دان اور اقوام متحدہ کی ستر ہوئیں جنرل اسمبلی کے صدر نے عالمی عدالت انصاف کے حج کی حیثیت سے شمالی سمندر کے شیل کے اس حالیہ بین الاقوامی قضیہ کی سماعت میں شرکت فرمائی جس کا فیصلہ جرمنی کے حق میں ہوا ہے۔جناب محمد ظفر اللہ خان اسلامی موضوعات پر کئی ایک تصنیفات کے مصنف ہیں۔آپ نے ۱۹۵۹ء میں فرینکفرٹ مشن کا افتتاح کیا۔جمعہ کے روز فرانکفورٹ کے مئیر ڈاکٹر فائے نے ٹاؤن ہال میں آپ کو خوش آمدید کہا۔آپ نے اپنے اس قیام کے دوران فلوسا فیسکل تھولا جیکل انسٹیٹیوٹ سینٹ