تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 302
تاریخ احمدیت۔جلد 25 302 سال 1969ء قربانیاں دینے والے اور ایثار دکھانے والے ہوں اگلی نسل بھی اور موجودہ نسل بھی اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی وارث بنے۔ایجاب و قبول کروانے کے بعد حضور نے اس رشتہ کے ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بننے کے لئے حاضرین سمیت لمبی دعا کرائی۔قابل رشک قربانی کا مظاہرہ 58 ناظم مال وقف جدید صدرانجمن احمدیہ نے اخبار الفضل ۲۵ دسمبر ۱۹۶۹ء میں لکھا کہ وقف جدید کے زیر انتظام علاقہ نگر پارکر (سندھ) میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید کے متعدد معلّم شب و روز تبلیغ اسلام کے مقدس جہاد میں مصروف ہیں یہ علاقہ ایسا ہے جہاں موسمی اور اقتصادی اعتبار سے بہت زیادہ مشکلات ہیں۔یہاں کی ذمہ داریوں کا احساس جہاں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت سی جماعتوں کو ہوا وہاں بعض افراد نے بھی اس سلسلے میں قابل رشک قربانی کا مظاہرہ کیا ہے چنانچہ ملک منور احمد صاحب جاوید قائد مجلس خدام الاحمدیہ لاہور ( حال نائب ناظر ضیافت ربوہ) نے اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے ایک مشن کا مکمل خرچ اپنے عزیز بھائی ملک محمود احمد خالد صاحب ( ایڈووکیٹ حال گوجرانوالہ) کی طرف سے ادا کرنے کا عہد فرمایا اور وہ اپنے عہد کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی سے نباہ رہے ہیں۔نیز اللہ تعالیٰ کے فضل سے حکیم عبدالحمید صاحب اعوان (المشہو ر دواخانہ گوجرانوالہ) ابن حکیم نظام جان صاحب گوجرانوالہ کو اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق عطا فرمائی ہے کہ وہ وقف جدید کے زیر اہتمام علاقہ نگر پارکر سندھ میں ایک اور تبلیغی مشن کا مکمل خرچ برداشت کرنے کی سعادت حاصل 59