تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 282 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 282

تاریخ احمدیت۔جلد 25 282 21 سال 1969ء ڈائریکٹر آف ایجو کیشن راولپنڈی ریجن کی طرف سے جامعہ نصرت سے ۱۹۶۸ء میں بی۔اے کا امتحان دینے والی مندرجہ ذیل طالبات کو گورنمنٹ سکالرشپ کا حقدار قرار دیا گیا۔نصرت تنویر صاحبہ، امینہ بیگم صاحبہ، شاہدہ نجمہ صاحبہ ، فرحت احمد صاحبه، ریحانه سعید صاحبہ شمیم اختر صاحبہ - صبح فرزانه شی صاحبہ بنت ماسٹر خادم حسین صاحب مڈل سٹینڈرڈ کے امتحان میں ضلع تھر پارکر سے لڑکیوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔لطف الرحمن صاحب ابن جناب عبدالرحمن صاحب صابر جنرل سیکرٹری جماعت احمدیہ گوجرانوالہ نے دسویں کا امتحان بحالت بیماری دیا لیکن محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ احمدی نوجوان اپنے سکول میں اول اور ضلع میں دوم آیا۔عبدالکریم صاحب زاہد ابن صوبیدار رحیم بخش صاحب زیروی پشاور کینٹ نے پشاور یونیورسٹی سے ایم۔ایس سی ریاضی کا امتحان نمایاں کامیابی کے ساتھ پاس کیا اور یونیورسٹی میں سیکنڈ آئے۔عبدالرشید صاحب ابن ڈاکٹر عبدالمغنی صاحب راولپنڈی اس سال ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا کے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں اول آئے۔نیز ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ میں ایک اور احمدی نوجوان عزیزم منیر احمد صاحب سہیل ابن چوہدری محمد دین صاحب انور نے بورڈ میں دوسری اور گورنمنٹ کالج سرگودھا میں اول پوزیشن حاصل کی۔خلیل محمود صاحب ابن اے۔آرسلیم صاحب بی اے۔ایل ایل بی سیکشن آفیسر ( گورنمنٹ آف 23۔26 پاکستان کراچی ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ایف ایس سی کے امتحان میں اول رہے۔كلية الطب بالجامعۃ الاحمد یہ ربوہ کے ایک ہونہار طالب علم فارقلیط احمد صاحب نے بورڈ آف یونانی اینڈ آیورویدک سٹم آف میڈیسن پاکستان میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔مرزا ناصر احمد صاحب ابن مرز آفتاب احمد صاحب نے پشاور یونیورسٹی میں بی ایس سی آنرز ( ایگریکلچر ) کا امتحان اعلیٰ فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا اور یونیورسٹی بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے علاوہ اپنے خاص مضمون فوڈ ٹیکنالوجی میں فرسٹ ڈویژن کا اعزاز حاصل کیا۔تعلیم الاسلام مڈل سکول کھاریاں، کلیۃ الطب بالجامعۃ الاحمدیہ اور تعلیم الاسلام کالج ربوہ ایم۔اے عربی کے نتائج سو فیصد رہے۔مؤخر الذکر مرکزی ادارہ کی دو طالبات امتہ الباسط شریف صاحبہ بنت چوہدری محمد شریف صاحب مجاہد گیمبیا اور امتہ الرفیق صاحبہ بنت قریشی فضل حق صاحب گولبازار