تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 281
تاریخ احمدیت۔جلد 25 281 سال 1969ء انجینئر نگ کے طالب علم تھے۔ویسٹ پاکستان انجینئر نگ یو نیورسٹی کے آٹھویں سالانہ کھیلوں کی چیمپیئن شپ میں بہترین کھلاڑی قرار دئے گئے۔انہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور چار میں اول پوزیشن اور انعامات حاصل کئے۔انہیں یونیسکو کے پروفیسر ڈاکٹر ڈنکن سمتھ نے یونیسکو ٹرافی عطا کی۔نیز آپ نے یونیورسٹی کے بہترین کھلاڑی کی ٹرافی حاصل کی۔علمی میدان میں یہ سال احمدی نوجوانوں کی علمی برتری اور غیر معمولی علمی کامیابیوں اور کامرانیوں کا پیغام لے کر آیا۔انہیں قومی اعزاز سے نوازا گیا اور دنیا کی مختلف یو نیورسٹیوں سے مختلف علوم سے متعلق نہایت اعزاز کے ساتھ اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔کئی احمدی یو نیورسٹیوں کے امتحانات میں اول یا دوم رہے اور کئی احمدی تعلیمی اداروں کے نتائج سو فیصد رہے۔چنانچہ ڈاکٹر عبدالمنان خان صاحب ( ابن الحاج ملک عبد المالک صاحب آف لاہور) نے امریکہ کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی مشہور یونیورسٹیوں ایم۔آئی۔ٹی بوسٹن اور پرڈیوسٹیٹ یونیورسٹی انڈیانا سے ایم۔ایس۔سی اور پی۔ایچ۔ڈی نیوکلیئر انجینئرنگ کی ڈگریاں حاصل کیں۔احمد یہ سیکنڈری سکول فری ٹاؤن کے ایک طالب علم نے جی سی ای کے امتحان میں مغربی افریقہ 16 15 میں اول پوزیشن حاصل کی۔محمد عقیل صاحب اطہر ولد ڈاکٹر محمد زبیر صاحب لکھنوی نے لندن یونیورسٹی سے اینٹی بائیٹک میں پی۔ایچ۔ڈی کا امتحان پاس کیا۔پاکستان میں اس مضمون کے آپ پہلے پی۔ایچ۔ڈی ہیں۔مربی سلسله گیانی واحد حسین صاحب کے صاحبزادہ مرزامحی الدین صاحب سینئر سائنٹیفک آفیسر 18 پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے البرٹا یونیورسٹی کینیڈا سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔جناب منظور احمد صاحب قریشی کے فرزند ڈاکٹر لطیف احمد صاحب قریشی پونے آٹھ سال انگلینڈ میں مقیم رہے اور وہاں سے ایم۔آر سی۔پی اور ڈی۔سی۔ایچ کا امتحان پاس کیا اور واپس پاکستان آکر حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی ہدایت پر فضل عمر ہسپتال ربوہ میں طبی خدمات بجالانے لگے۔الحاج ڈاکٹر غلام اللہ خان صاحب ڈائریکٹر ریسرچ پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور کو صدرِ پاکستان محمد یحی خان کی طرف سے تمغہ قائد اعظم کا اعزاز عطا کیا گیا۔یہ اعزاز ان کو پھلدار درختوں اور جنگلوں کو نقصان پہنچانے والے حشرات الارض کی روک تھام کے سلسلہ میں ریسرچ اور اعلیٰ کارکردگی کے صلہ میں دیا گیا۔