تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 202 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 202

تاریخ احمدیت۔جلد 25 202 سال 1969ء حضرت خلیفہ امسیح الاول کی وفات سے پیشتر آپ کو خواب میں بتایا گیا کہ حضرت مولوی صاحب فوت ہو گئے ہیں اور پھر حضرت مرزا محمود احمد ایک گھوڑے پر نمودار ہوئے اور آواز آئی یہ خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں اس لئے خلافت ثانیہ کی بیعت میں آپ لمحہ بھر بھی متزلزل نہ ہوئیں۔بلکہ اپنے سارے خاندان کی حضرت خلیفتہ اسیح الثانی کی بیعت اولین فرصت میں کرائی اور پھر خلافت ثانیہ کی تائید میں خود بھی مضمون لکھے اور اپنے خاوند حضرت قاضی اکمل صاحب کو بھی بیشمار مضامین اور اعتراضات کے جوابات لکھنے کے لئے کہتی رہیں۔اولاد: خورشید عاقل صاحب۔جمشید احسن صاحب۔عبدالمنان مبشر صاحب۔عبدالرحمن جنید ہاشمی صاحب۔عبدالرحیم شبلی صاحب حضرت رحمت بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت ماسٹر نورالہی صاحب جنجوعہ ولادت: ۱۸۹۹ء بیعت : پیدائشی احمدی وفات : ۲۱ مئی ۱۹۶۹ء آپ حضرت ماسٹر نور الہی جنجوعہ صاحب ڈرائنگ ماسٹر رفیق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اہلیہ تھیں جن کو ۱۹۱۳ء سے ۱۹۵۶ء تک پہلے قادیان پھر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ میں خدمت سلسلہ بجالانے کی توفیق ملی۔آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصیہ تھیں اور صحابیہ ہونے کا بھی شرف حاصل تھا۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ صحابہ میں ہوئی۔آپ کو خدا تعالیٰ نے تین بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا۔آپ کے ایک بیٹے مکرم محمد برکات الہی جنجوعہ صاحب (ڈاکٹریٹ ان کیمسٹری) سینئر سائنسدان تھے اور کینیڈا میں مقیم تھے۔حضرت حافظ عبدالسمیع خان صاحب امروہی 18 ولادت : ۱۸۸۹ء بیعت: ۱۸۹۷ء وفات : ۳۰ مئی ۱۹۶۹ء حضرت حافظ صاحب اپنی روایات میں تحریر فرماتے ہیں:۔ا۔جب کمترین اور میرے والد بزرگوار جناب مولوی الہی بخش صاحب مرحوم و مغفور علیہ الرحمۃ۔جناب مولوی محمد احسن صاحب مرحوم کے ساتھ قادیان تشریف لائے تھے اس وقت آتے ہوئے امرتسر شیخ نور احمد صاحب کے مکان پر اترے۔تو جناب شیخ یعقوب علی صاحب ایڈیٹر ا خبار الحکم