تاریخ احمدیت (جلد 25)

by Other Authors

Page 195 of 435

تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 195

تاریخ احمدیت۔جلد 25 195 سال 1969ء کے لیے بڑا وسیع حوصلہ دیا تھا۔مرکزی مہمانوں کی بہت محبت سے مہمان نوازی کرتیں۔ایک دفعہ سیدنا حضرت مصلح موعود کی بھی اپنے گھر میں دعوت کی تھی۔آپ نے بیان فرمایا کہ ایک بار میں حضرت اماں جان کی ملاقات کے لیے قادیان جا رہی تھی۔راستے میں حضرت اماں جان نے کار میں بیٹھے ہوئے مجھے دیکھ لیا اور کار کھڑی کر کے مجھ سے دریافت کیا کہ کہاں جارہی ہو۔بتانے پر مجھے بھی کار میں بٹھالیا اور دارالانوار میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کی کوٹھی پر لے گئیں۔وہاں حضرت اماں جان نے کئی کمروں کی خود اپنے ہاتھ سے صفائی کی اور میں بھی آپ کے ساتھ کام میں شریک تھی۔آپ کا جنازہ قاضی محمد نذیر صاحب نے پڑھایا اور بہشتی مقبرہ میں قطعہ صحابہ میں تدفین ہوئی۔اولاد مولوی صدر الدین صاحب فاضل ( مبلغ ایران ) مستری عبد الغنی صاحب۔مولوی عبدالمنان شاہد صاحب مربی سلسلہ فخر الدین صاحب۔حمیدہ بیگم صاحبہ۔حاکم بی بی صاحبہ حضرت امام بی بی صاحبہ اہلیہ فضل دین صاحب آف قادیان بیعت: ۰۷-۱۹۰۶ وفات: ۲۶ جنوری ۱۹۶۹ء آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحابیات میں شمولیت کا شرف حاصل تھا۔بہت مخیر ، ہمدرد اور خدا ترس خاتون تھیں۔اگر کبھی کسی سے کوئی رقم قرض لیتیں تو بہت فکر مندی سے ادا کرتی تھیں۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قطعہ صحابہ میں ہوئی۔اولاد: رشیدہ بیگم اہلیہ عبد الکریم صاحب دارالرحمت غربی ربوہ۔فیض محمد قصاب صاحب۔محمد عبداللہ صاحب حضرت حشمت بی بی صاحبہ بنت حضرت چوہدری امام الدین صاحب ولادت: ۱۸۹۵ء بیعت : پیدائشی احمدی وفات :۳ فروری ۱۹۶۹ء آپ کو سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحابیات میں شامل ہونے کا شرف حاصل تھا۔بہت دیندار، بزرگ خاتون تھیں۔آپ کی نماز جنازہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پڑھائی۔جس کے بعد بہشتی مقبرہ قطعہ صحابہ میں تدفین ہوئی۔آپ چوہدری ظہور احمد صاحب ناظر دیوان کی ہمشیرہ تھیں۔اولاد چوہدری جلال الدین صاحب مقیم وہاڑی۔مسعودہ خاتون صاحبہ اہلیہ چوہدری داؤد گلزار صاحب مقیم لندن