تاریخ احمدیت (جلد 25) — Page 99
تاریخ احمدیت۔جلد 25 99 سال 1969ء ہوئے کہا ہے کہ اگر چہ وہ عربی نہیں جانتے لیکن اس ترجمہ سے ہی وہ قرآن کریم کی فصاحت اور لحن کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔تسخیر قلوب کے لئے اسوۂ رسول پر عمل پیرا ہونے کی تحریک کیم اگست ۱۹۶۹ءکو حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے مسجد احد یہ کلڈ نہ مری میں ایک اہم خطبہ ارشاد فرمایا جس میں حضور نے القاء ربانی کے تحت پوری جماعت کو اس مضمون کی طرف بالوضاحت توجہ دلائی کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو انسانوں کے قلوب جیتنے کے لئے حسنِ اخلاق اور حسنِ سلوک کی دو عظیم طاقتیں دی گئیں۔وہ عظیم انقلاب جو اسلام کے حق میں مقدر ہے اس کا وقت آچکا ہے۔اس عظیم روحانی انقلاب کو بر پا کرنے کے لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ان دو عظیم طاقتوں کے جلوے ہماری زندگیوں میں بھی نظر آئیں تا کہ ہم انسانیت کے دل عملاً جیت میں اوران کو مصلیاللہ علیہ وسلم کے قدموں میں لارکھیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی نہایت قیمتی نصائح 98 اس سال ربوہ میں فضل عمر درس القرآن کلاس ۲ اگست سے ۲۱ اگست ۱۹۶۹ء تک منعقد ہوئی۔جس میں ایک سو بانوے طلباء اور دوسوسات طالبات نے شرکت کی۔کلاس کا مقررہ نصاب کامیابی سے ختم ہوا۔سید نا حضرت خلیفتہ امیج الثالث نے قیام ربوہ کے دوران طلباء اور طالبات نیز منتظمین کو متعدد بار بیش قیمت ہدایات اور نصائح سے نوازا۔۷/اگست کو حضور نے مولانا ابوالعطاء جالندھری صاحب سے کلاس کے بعض ضروری کوائف دریافت فرمائے۔حضور نے کلاس میں شرکت کرنے والے طلباء کی تعداد، جماعتوں کی نمائندگی، طلباء کی بلحاظ عمر درجہ بندی ، ان کی تعلیم و تدریس کے پروگرام نیز ان کے قیام وطعام کے انتظامات سے متعلق ضروری امور دریافت فرمائے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات سے نوازا۔حضور نے بعد نماز مغرب ایک پر معارف تقریر میں یہ حقیقت واضح فرمائی کہ : 99۔قرآن کریم در اصل پوری اور مکمل کتاب ہے۔دیگر مذہبی کتابیں جو ہیں وہ تو اس کی تفسیر ہیں نیز رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قول جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے قرآن کریم کی کسی آیت کی تفسیر ہے۔آپ کی زندگی