تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 75 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 75

تاریخ احمدیت۔جلد 24 75 سال 1967ء کے جلو میں قیام گاہ تک پہنچی۔جہاں میجر شمیم احمد صاحب اور سیکرٹری ضیافت شیخ خلیل الرحمن صاحب اور دیگر ارکان نے حضور کو خوش آمدید کہا۔حضور سوا دو بجے احمدیہ ہال تشریف لے گئے۔ہال کے باہر دُور تک شامیانے لگا دیئے گئے تھے۔پھر بھی جگہ کی قلت محسوس کی جارہی تھی۔اس موقع پر خدام الاحمدیہ نے بہت عمدہ انتظام کیا ہوا تھا۔حضور نے اپنے رُوح پرور خطبہ جمعہ میں دنیا کی بڑی بڑی طاقتوں کے مستقبل پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ ان اقوام پر ا تمام محبت ضروری ہے۔نماز جمعہ کے ساتھ ہی حضور نے نماز عصر بھی جمع کر کے پڑھائی۔بعد ازاں مجلس انصار اللہ کراچی کے سالانہ اجتماع کا افتتاح فرمایا۔اور انصار کو خاص طور پر یہ اہم اور زریں نصیحت فرمائی کہ اُن کا کام یہ ہے کہ جماعت کی ذیلی تنظیموں کے دائرے میں رہ کر اپنے آپ کو جماعت احمدیہ کے اہم مقاصد کی تکمیل کے قابل بنا سکیں ، جوان کی اصل ذمہ داری ہے۔حضور نے سے جولائی کا دن سفر کی تکان کے باوجود نہایت درجہ مصروفیت میں گذارا۔اور ازراہِ شفقت تمام جماعت کو ملاقات اور مصافحہ کا موقعہ مرحمت فرمایا۔نماز مغرب کے بعد سے دس بجے شب تک یہ سلسلہ پورے جوش و خروش سے جاری رہا۔ملاقات کے وقت احمد یہ ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔بعض غیر از جماعت بھی ملاقات کے لئے تشریف لائے۔اور ایک صاحب اس موقع پر حضور کی بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ کے مبارک دامن سے وابستہ ہو گئے۔فالحمد للہ علی ذالک جولائی کو فجر کی نماز قیام گاہ پر احباب کے ساتھ ادا فرمائی۔اور نہایت رقت سے دُعا کی۔ناشتہ اور سفر کی دیگر ضروریات کو مکمل فرمانے کے بعد حضور حسب پروگرام ٹھیک سواسات بجے باہر تشریف لائے اور پرائیویٹ سیکر ٹری صاحب کو ضروری ہدایات دیں۔نیز مولا نا عبدالمالک خاں صاحب مربی سلسلہ احمدیہ کراچی کو ایک بڑی رقم غرباء میں تقسیم کرنے کے لئے عطا فرمائی۔جو حضور کے منشاء مبارک کے مطابق اس وقت تقسیم کر دی گئی۔مجلس انصار اللہ کراچی کے اجتماع سے روح پرور خطاب مجلس انصار اللہ کراچی کا ساتواں سالانہ تربیتی اجتماع احمد یہ ہال میگزین لین میں ۷، ۸، ۹ جولائی ۱۹۶۷ء کو منعقد ہوا۔ے جولائی ۱۹۶۷ء کو نماز جمعہ کے بعد تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔حضرت چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی نظم