تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 861
تاریخ احمدیت۔جلد 24 839 سال 1968ء علیہ السلام کی شخصیت پر اسلامی نقطۂ نگاہ سے روشنی ڈالی۔ازاں بعد تیسرے اجلاس میں امنِ عالم اور میرا مذہب کے موضوع پر اظہار خیال کیا جس کی وجہ سے حاضرین میں بہت دلچسپی پیدا ہوئی۔اور انہوں نے احمد یہ مشن کا بہت سالٹر پچر خریدا۔(۲) بل فرسم (HILVERSUM) کے ٹیچر ز ٹریننگ کالج میں جناب اکمل صاحب نے اسلام پر لیکچر دیا۔(۳) بتسم (BUSSUM) میں اکمل صاحب نے ریفارم چرچ کے زیر اہتمام چرچ کی زیر اہتمام چریق کی عمارت میں اسلام پر تقریر کی۔حاضرین کی تعداد پانچ سو سے زائد تھی۔(۴) واخـنـنـگن (WAGENINGEN) کی انٹر نیشنل ایسوسی ایشن کے زیرانتظام چوہدری صلاح الدین خاں صاحب بنگالی مبلّغ ہالینڈ کا اسلام پر کامیاب لیکچر ہوا۔جس کے بعد آپ نے سولات کے نہایت تسلی بخش جوابات دیئے۔(۵) روٹرڈم (ROTTERDAM) میں عورتوں کی ایک سوسائٹی سے جناب اکمل صاحب نے خطاب فرمایا اور سوالوں کے مؤثر جوابات دیئے۔(1) اوترخت ( UTRECHT کی ڈیبیٹ ایسوسی ایشن DEBATE) (ASSOCIATION کے زیر انتظام جناب اکمل صاحب نے اسلام پر لیکچر دیا۔(۷) لیتے ( LISSE) کی کلب نشمج کی ایک تقریب میں جناب اکمل صاحب کی تقریر ہوئی۔اخبارات نے تقریر کا تذکرہ کیا۔(۸) آمرسفورٹ (AMERSFOORT) کی ایک سوسائٹی کی دعوت پر جناب اکمل صاحب نے اسلام پر تقریر کی۔(۹) خروننگن (GRONINGEN) میں امام صاحب نے تین صد حاضرین کے سامنے اسلام کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔اخبارات میں یہ تقریر شائع ہوئی۔اس سال مشن ہاؤس میں ملک کے کونے کونے سے آنے والے جن وفود تک پیغام حق پہنچایا گیا ان میں سے مندرجہ ذیل قابل ذکر ہیں۔ٹیچرز ٹریننگ کالج لائیڈن (LEIDEN) کا وفد، شہر بیوروج (BEVERWIJK) کا وفد ، سینٹ جو کو بوسکرنگ (ST۔JUCOBOSKRING) کا گروپ، مڈل سکول بیوروج (BEVERWIJK)، ہیگ سے طالبات اور ڈاکٹرز اسٹنٹ