تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 860
تاریخ احمدیت۔جلد 24 838 سال 1968ء خدمت کرنے کے میدان میں بھی نمایاں قدم رکھا ہے۔ایسا اچھا قدم اٹھانے پر ہم آپ کے بہت مشکور ہیں مجھے امید ہے کہ اس کلینک کی بنیاد ایک مکمل ہسپتال کے قیام کی جانب ایک اہم پیش قدمی ہو گی۔مجھے امید ہے کہ آپ تعلیم کے میدان میں بھی ہماری مدد کرتے ہوئے جلد از جلد ایک سیکنڈری سکول قائم کریں گے۔میں آپ کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ ہماری حکومت آپ سے ہر طرح کا تعاون کرے گی۔اس ہسپتال کے قیام کی خبر وہاں کے اخبار The New Nigeria نے ۳۱ دسمبر ۱۹۶۸ء کے اشاعتی پر چہ میں بھی دی۔ہالینڈ 118- ہالینڈ میں یکم جنوری ۱۹۶۸ء کو عید الفطر منائی گئی۔خطبہ عید انچارج مشن عبدالحکیم صاحب اکمل نے مسجد احمد یہ ہیگ میں دیا۔اس دفعہ ڈچ احمدیوں کے علاوہ سات آٹھ سو کے قریب دوسرے مسلمان بھائی بھی تشریف لائے۔ان میں اکثریت ترک مسلمانوں کی تھی۔مصر سعودی عرب، شام، پاکستان، انڈونیشیا، سورینام، اردن اور دوسرے ممالک کے متعد د مسلمان بھی شامل تقریب ہوئے۔شام کے پروگرام میں ٹیلیویژن پر نماز عید کا منظر پیش کیا گیا۔ریڈیو نے اس ضمن میں ایک خاص انٹرویو نشر کیا۔جو کہ مسجد احمد یہ ہیگ میں لیا گیا تھا۔ملک کے چھ اخبارات میں عید کی خبریں شائع ہوئیں۔ہیگ کے سے کثیر الاشاعت عوامی اخبار ان ہاگس کو رانٹ (HAAGSCHE COURANT) 119 نے امام صاحب کے خطبہ پڑھنے کی تصویر کے علاوہ خطبہ کے بعض حصے بھی شائع کئے۔یہ سال اس اعتبار سے بہت خوشگوار تھا کہ اس میں گذشتہ سالوں سے بڑھ کر ہالینڈ کے مختلف طبقوں میں اسلام سے متعلق معلومات حاصل کرنے اور اس سلسلے میں تقاریر کرانے کا واضح رجحان پیدا ہو گیا۔چنانچہ مختلف مجالس کی دعوت پر مولوی عبدالحکیم صاحب اکمل نے مختلف تنظیموں اور سوسائٹیوں میں متعدد تقاریر کیں مثلاً (۱) بریسکن (BRESKEN) میں ایک دو روزہ مذاہب عالم کا نفرنس منعقد ہوئی۔پہلا دن خالص اسلام کے لئے رکھا گیا۔مولوی عبدالحکیم صاحب نے جو تقریر کی وہ بہت کامیاب رہی۔آپ نے اسلام پر کئے جانے والے سوالات کا بھی جواب دیا۔دوسرے روز چرچ میں حضرت ابراہیم