تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 851 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 851

تاریخ احمدیت۔جلد 24 829 سال 1968ء الغرض ان دنوں اللہ تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت کا نظارہ جماعت نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔خدمت خلق کا یہ کام روز بروز ترقی کر رہا تھا کہ بعض حاسدوں نے ماریشس کے سب سے بڑے اخبار لی ماریشین (LE MAURICIEN) کے ایڈیٹر آندرے میسن (ANDRE MASON) سے ایک نوٹ لکھوا دیا کہ مسلمان (احمدی) تو عیسائیوں کو خنزیر سمجھتے ہیں۔ان سے ہمارا با ہمی تعاون کیسے ہوسکتا ہے۔جس سے ایک نفرت کی لہر احمدیوں کے خلاف ملک بھر میں پھیل گئی۔اس کی وضاحت مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے ایک مفصل مضمون میں کی جس پر یہ تبلیغی سلسلہ چل نکلا اور ہر دس پندرہ دن میں ایک آدھ مضمون احمد یہ مشن کی طرف سے بھی چھپتا رہا۔مئی سے شروع ہو کر اگست ۱۹۶۸ ء تک یہ سلسلہ چلتا رہا۔10 ۸ جون ۱۹۶۸ء کو اس سال کا پہلا یوم التبلیغ منایا گیا۔چنانچہ روز ہل، تریولے، پائی، مونٹا ئیں بلانش، سینٹ پیٹر فینکس ، پورٹ لوئیس، مونٹا ئیں لانگ وغیرہ سب جماعتوں کے انصار، خدام اور اطفال نے تقریباً سارے ملک میں پھر کر ۷۰۰۰۰ اشتہارات مفت تقسیم کئے اور کئی ہزار کتابچے مبلغ ۷۰۰ روپے کے فروخت بھی کئے۔جن احباب کے پاس کار میں تھیں انہوں نے کاریں پیش کیں۔بعض سائیکلوں پر گئے اور باقی پیدل۔اس موقع کیلئے ایک خاص پمفلٹ بھی تیار کیا گیا تھا جس میں مساوات، انصاف اور مذہبی رواداری کے متعلق قرآن مجید کی تعلیم بیان کر کے لوگوں کو اسلام کے مطالعہ اور اس کے ذریعہ سے قومی مشکلات کو دور کرنے کی ترغیب دلائی گئی تھی۔ملک بھر میں ایک ہی دن میں تبلیغ کرنے کا اس قسم کا پروگرام ۱۹۶۶ء میں پہلی بار منایا گیا تھا۔۱۹۶۷ء میں بھی یہ پروگرام کامیاب رہا۔اب یہ اس سلسلہ کا تیسرا پروگرام تھا جسے عوام نے گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔۱۰ جون ۱۹۶۸ء کو سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نفرنس منعقد ہوئی۔ملکی فسادات کے بعد یہ پہلا موقع تھا جس میں ہندو، عیسائی اور مسلمان شامل ہوئے۔جلسہ کی صدارت روز ہل میونسپل کمیٹی کے میئر جناب سی لیکنگ (MR۔C۔LECKNING) ممبر قانون ساز اسمبلی نے کی۔ایک ہندو سوامی وینکاٹاسانندا (VENKATASANANDA) نے اپنی تقریر میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی غرض اور ضرورت بیان کی۔پھر ایک کیتھولک عیسائی جناب ایڈون۔ڈی۔رو بیالا رڈ ایم۔بی۔ای (۔EDWIN de ROBIALLARD M۔B۔E) کی تقریر کے بعد ملک کے اہم اخبار ماریشس ٹائمز کے ایڈیٹر اور قومی اسمبلی کے ممبر جناب رام لالہ (RAM LALLAH)