تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 65 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 65

تاریخ احمدیت۔جلد 24 65 سال 1967ء جس کا صدر محترم کرنل محمد عطاء اللہ صاحب اور سیکرٹری ناظر صاحب تجارت وصنعت کو مقرر فرمایا۔۲۸ اکتوبر ۱۹۶۷ء کو کمیٹی کا پہلا اجلاس قصر خلافت میں ہوا جس میں نظارت کے اغراض و مقاصد کے تعلق میں حضور اقدس نے زریں ہدایات سے نوازا۔حضور کے ارشاد کی روشنی میں اسی دن اس کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہوا ممبران کرام نے قریباً تین گھنٹہ تک پوری دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ غور و فکر کر کے ایک سوالنامہ مرتب کیا جو ۱۹ رامور پر مشتمل تھا۔یہ سوالنامہ کمیٹی کی زیر ہدایت نظارت ہذا کی طرف سے مغربی پاکستان کی ۶ار اور مشرقی پاکستان کی ۲ منتخب کردہ جماعتوں کے امراء صاحبان کو بھجوایا گیا کہ وہ ان کی خانہ پری کر کے واپس فرمائیں اور حسب ضرورت ان کی واپسی کے لئے یاد دہانی بھی کروائی جاتی رہی۔اس سوالنامہ کا مقصد یہ تھا کہ یہ جائزہ لیا جائے کہ موجودہ حالات میں جماعت کے اندر تجارت وصنعت کا کس قدر رحجان ہے اور وہ اس وقت کس معیار پر ہے تا کہ چھوٹے اور بڑے تجار اور صنعتکاروں کو ترقی دینے کے لئے تجاویز سوچی جاسکیں۔انہیں منتخب کردہ اٹھارہ جماعتوں کے امراء صاحبان کو ایک چٹھی بھی بھجوائی گئی کہ وہ ایسے اہل الرائے اور تجارت وصنعت کا تجربہ رکھنے والے احباب کے ناموں سے اطلاع دیں جو کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شمولیت کر کے اپنے تجربہ اور معلوماتی مشوروں سے مستفیض فرما سکیں۔چنانچہ اس کے مطابق گیارہ جنوری ۶۸ ء کو یہ اجلاس منعقد کیا گیا۔جس میں کمیٹی کے ممبران کے علاوہ بائیس مختلف جماعتوں کے نمائندگان نے شمولیت فرمائی۔صدر صاحب کمیٹی کرنل محمد عطاء اللہ نے حضور انور کے ارشادات کی روشنی میں نظارت تجارت وصنعت کے قیام اور کمیٹی کی تشکیل اور غرض وغایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات اور زمانہ کی مخصوص ضروریات کے پیش نظر جماعت کے ہر قسم کے تاجر وصنعتکاروں کے کام کو ترقی دینے کے کون کون سے ذرائع اختیار کرنے چاہئیں۔اس اجلاس میں کئی تجاویز زیر بحث آئیں اور بالآخر مندرجہ ذیل پانچ تجاویز پر سر دست عملدرآمد کرنے کا فیصلہ ہوا:۔جائے۔(۱) احمدی تاجر اور صنعت کار احباب کے نام پر مشتمل ایک ڈائریکٹری جلد مکمل کر کے شائع کی (۲) تاجر اور صنعت کا راحباب کے کاروبار کے متعلق مرکز میں فائلیں رکھی جائیں۔(۳) گورنمنٹ گزٹ اور اخبارات منگوائے جائیں۔