تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 796 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 796

تاریخ احمدیت۔جلد 24 774 سال 1968ء جائیں اور اس قابل ہو جائیں کہ ہم عشرہ انسانیت بھی اسی اہتمام سے منائیں۔تو ہمارے سر فخر سے اور بھی بلند ہو جائیں گے۔اس تقریب میں کالج کے ممبران سٹاف، طلباء اور دیگر مقامی احباب کے علاوہ جناب ہمایوں فیض رسول صاحب ڈپٹی کمشنر جھنگ جناب ارشد ملک صاحب ڈپٹی کمشنر سرگودھا، ایس۔ڈی۔ایم صاحب چنیوٹ ، ریذیڈنٹ مجسٹریٹ صاحب چنیوٹ ،تحصیلدارصاحب چنیوٹ اور محکمہ اطلاعات کی لائکپور شاخ کے بعض افسروں نے بھی شرکت کی۔48- غزہ میں جماعت احمدیہ کا قیام جزیرہ نمائے سینا کے ساحل کے قریب ایک مشہور قصبہ ہے۔جو حضرت امام شافعی کا مولد بھی ہے۔یہ پہلے مصر کی تحویل میں تھا مگر جون ۱۹۶۷ء میں اسرائیل نے اس کو ہتھیا لیا۔۱۹۶۸ء کے آخر میں غزہ شہر میں جماعت احمدیہ کا قیام عمل میں آیا۔جبکہ چالیس کے قریب دوستوں نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی بیعت کر کے جماعت احمدیہ میں شمولیت اختیار کی۔بیعت کرنے والوں میں تاجر، انجینئر، علماء، اطباء آفیسر، اساتذہ اور طلباء شامل تھے۔سب سے پہلے جماعت میں شمولیت کا شرف حاصل کرنے والے الشیخ الا زھری احمد حسین ابوسر دانہ الفالوجی تھے۔ربوہ میں پندرھویں قومی باسکٹ بال چیمپئین شپ مورخه ۱ تا ۶ ۱نومبر ۱۹۶۸ء پندرھویں باسکٹ بال چیمپیئن شپ کے مقابلے سات روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوئے جس میں ملک بھر سے سول آرمی، ایئر فورس، ریلوے اور پولیس سمیت ۱۰ ٹیموں نے حصہ لیا۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی جناب سید قاسم رضوی صاحب سی ایس پی کمشنر سرگودہا تھے۔اس موقع پر باسکٹ بال کے سر بر آوردہ حضرات اور متعدد انٹر نیشنل ریفریز بھی ربوہ تشریف لائے مثلاً جناب ہمایوں فیض رسول صاحب ڈپٹی کمشنر جھنگ ، جناب میاں محمد اشرف صاحب ایس ڈی ایم چنیوٹ، جناب ڈاکٹر حمید الدین صاحب چیئر مین سرگودہا ایجوکیشن بورڈ ، جناب غالب احمد صاحب سیکرٹری سرگودہا ایجو کیشن بورڈ ، جناب خواجہ سعید احمد صاحب کنٹرولر امتحانات سرگودہا ایجوکیشن بورڈ ، جناب امان اللہ ظفر صاحب صدر پاکستان امیچور باسکٹ بال فیڈریشن، جناب پروفیسر غلام صادق صاحب ٹریز پاکستان امیچور باسکٹ بال فیڈ ریشن سرگودہا وغیرہ۔اختتامی تقریب