تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 794
تاریخ احمدیت۔جلد 24 772 سال 1968ء ۱۹۸۸ء میں ہی بعض شر پسند اور مخالفانہ رنگ رکھنے والے لوگوں کے مطالبہ پر مقامی انتظامیہ کی طرف سے مسجد سے کلمہ طیبہ مٹایا گیا اور رات کے وقت مسجد میں سوئے ہوئے بے گناہ احباب کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا۔اس کے علاوہ مقامی جماعت کے ایک صاحب شادی کے دعوت نامہ پر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمُ السلام علیکم لکھنے پر مور دعتاب ہوئے اور ان کے خلاف مقدمہ بنایا گیا۔جماعت کے دو خدام مباہلہ کا پمفلٹ تقسیم کرنے پر زیر عتاب آئے اور ان پر مقدمہ درج کیا گیا اور اسیر ہوئے۔بہر حال خدا تعالیٰ نے ہر رنگ میں جماعت کو آزمائش میں پورا اترنے کی توفیق بخشی۔الحمد للہ اس کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت نے مکمل حسابات رکھنے کے لئے ۱۹۸۸ء میں کمپیوٹر نصب کیا جس کا افتتاح مکرم ناظر صاحب بیت المال ( آمد ) ربوہ نے کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بھی ایک تاریخی قدم ہے اور اس طرح پاکستان میں جماعت احمد یہ اسلام آباد نے اس کام میں اولیت اختیار کی ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ڈاکٹروں کی تنظیم ”احمد یہ میڈیکل ایسوسی ایشن (اسلام آباد Chapter)۱۹۸۸ء میں قائم ہوئی ، اس کے پریذیڈنٹ مکرم ڈاکٹر بشیر احمد صاحب، وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر امۃ الحفیظ خیر البشر صاحبہ اور سیکرٹری مکرم ڈاکٹر شمیم احمد قاضی صاحب منتخب ہوئے۔اس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد کے گردونواح کے دیہاتوں میں غرباء کے علاج کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم کیمپنگ کی۔اس مختصر تاریخ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسلام آباد کی جماعت ہر لحاظ سے ترقی کرتی چلی جارہی ہے۔15 چوتھا آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنامنٹ شعبہ صحت جسمانی مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے زیر انتظام آل پاکستان طاہر کبڈی ٹورنامنٹ مورخہ ۴ تا ۶ را کتوبر ۱۹۶۸ء کو منعقد ہوا۔۶ اکتوبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا۔اس روز ربوہ کے سب انتظامی اور تعلیمی ادارہ جات میں عام تعطیل تھی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب ظفر چوہدری صاحب اسٹیشن کمانڈر سرگودہا تھے۔فائنل میچ ریلوے اور بوہ کی ٹیم کے درمیان ہوا۔جس میں پاکستان ویسٹرن ریلوے کی ٹیم نے چیمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔