تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 788 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 788

تاریخ احمدیت۔جلد 24 766 سال 1968ء کراچی میں تصویری نمائش مجلس خدام الاحمد یہ ڈرگ روڈ کراچی نے اپنے سالانہ اجتماع منعقدہ ۱۵ تا ۱۷ستمبر ۱۹۶۸ء سے ایک شاندار تصویری نمائش کا آغاز کیا۔یہ نمائش ایک خادم مکرم را نا ظفر احمد صاحب کی ذاتی کوششوں کا نتیجہ تھی جس پر وہ پچھلے کئی سالوں سے کام کر رہے تھے۔کراچی میں ۱۹۷۲ء تک وہ مختلف مواقع پر اس نمائش کا اہتمام کرتے رہے۔اس کے علاوہ جلسہ ہائے سالانہ ربوہ کے موقع پر بھی اس نمائش کا اہتمام کیا جاتا رہا جسے ہر سطح پر بہت پسند کیا گیا۔جماعت اسلام آباد کا قیام 42 اسلامی جمہوریہ پاکستان کے موجودہ دارالحکومت اسلام آباد کا تعمیراتی آغاز ۱۹۶۱ء میں ہوا اور اسی سال یہاں مرکزی حکومت کے دفاتر کراچی سے منتقل ہونا شروع ہوئے۔اسلام آباد میں مقامی جماعت کا قیام حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی منظوری سے اکتوبر ۱۹۶۸ء میں ہوا۔اور اس کے پہلے پریذیڈنٹ چوہدری عبدالحق صاحب ورک مقرر کئے گئے۔اس سلسلہ میں چوہدری صاحب نے الفضل ۲۵ اکتوبر ۱۹۶۸ء میں اعلان فرمایا کہ جو احباب جماعت، اسلام آباد تشریف لائیں۔وہ مکان 519/1 سیکٹر 6/2-G اسلام آباد سے رابطہ قائم کریں جو کہ چوہدری صاحب کی رہائش گاہ تھی۔ابتدائی تاریخ جب حکومت پاکستان نے دارالحکومت کو کراچی سے اس جدید شہر میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تو ملکہ کو ہسار مری اور راولپنڈی کے درمیان یہ شہر ایک سرسبز و شاداب اور صحت افزا قطعہ زمین پر تعمیر کیا گیا۔اس خوبصورت شہر کی تعمیر اکتو بر ۱۹۶۱ء میں شروع ہوئی۔کچھ سرکاری دفاتر کی عمارات اور رہائشی مکانات کی تعمیر مکمل ہوتے ہی سرکاری ملازمین کی پہلی کھیپ اسلام آباد پہنچی۔اس میں احمدی احباب بھی شامل تھے۔جوں جوں شہر کی تعمیر میں اضافہ ہوتا گیا یہاں منتقل ہونے والے سرکاری دفاتر اور کچھ نچی اداروں کے عملے اور احمدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔جو احباب جماعت اسلام آباد میں رہائش پذیر تھے وہ اس وقت انتظامی لحاظ سے جماعت احمدیہ راولپنڈی کے ساتھ منسلک تھے اور اس کا ایک حلقہ تصور ہوتے تھے۔اگست ۱۹۶۸ء میں قدرت ثانیہ کے مظہر ثالث کے فیصلہ کے مطابق جماعت احمد یہ اسلام آباد میں علیحدہ امارت کا قیام عمل میں آیا اور