تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 787 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 787

تاریخ احمدیت۔جلد 24 765 سال 1968ء عناوین پر تقاریر کی گئیں۔کانفرنس کے دوران جماعت احمد یہ مدر اس نے مولوی محمد عمر صاحب مبلغ انچارج کی زیر قیادت اپنی تبلیغی سرگرمیاں عروج پر پہنچا دیں۔اور شہر میں انگریزی اور تامل لٹریچر وسیع پیمانے پر تقسیم کیا۔مثلاً (1) LATEST FINDINGS ABOUT JESUS CHRIST۔(2)MESSAGE OF PEACE AND A WORD OF WARNING۔(۳) یسوع مسیح کون ہیں؟ احمدیوں کی ان تبلیغی سرگرمیوں سے عیسائی حلقوں میں خاصی ہلچل ہوئی اور جماعت احمدیہ کے متعلق خوب چرچا ہوا۔وزیر اعلیٰ میسور سٹیٹ کو دینی لٹریچر کی پیشکش ۶ راگست ۱۹۶۸ء کو وزیر اعلی میسورسٹیسٹ جناب شری ویریندر پائل صاحب ( VERANDRA PATIL) کے دورہ یاد گیر کے موقع پر مولوی فیض احمد صاحب مبلغ یاد گیر اور محمد رحمت اللہ صاحب غوری آپ کی قیامگاہ پر پہنچے۔اور جماعت احمدیہ کا تعارف کروانے کے بعد مندرجہ ذیل لٹریچر پیش کیا۔(۱) قرآن کریم انگریزی۔(۲) اسلامی اصول کی فلاسفی۔( بزبان کنٹری) (۳) WHAT AHMADIYYA MOVEMENT IN (۴)IS AHMADIYYAT ? INDIA۔وزیر موصوف نے دریافت کیا کہ یہ کیا ہے۔بتایا گیا کہ یہ مقدس قرآن کریم اور احمد یہ لٹریچر ہے۔موصوف نے احترام سے یہ تحفہ ہاتھ میں لیا۔شیند رو ضلع پونچھ میں علمی مذاکرہ 40 وسط ۱۹۶۸ء میں شیند رہ ضلع پونچھ میں جماعت احمدیہ کا کامیاب جلسہ منعقد ہوا۔جس کے بعد شیخ حمید اللہ صاحب مبلغ پونچھ کو ایک عالم مولوی شیر محمد صاحب طالبعلم دیو بند سے تبادلہ خیالات کا موقع ملا۔اس علمی مذاکرہ میں مولوی صاحب موصوف کے سوالات کے واضح اور مدلل جوابات دیئے گئے۔جن کا سامعین پر اچھا اثر ہوا۔