تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 785
تاریخ احمدیت۔جلد 24 763 سال 1968ء کیا۔صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب چیئر مین ٹاؤن کمیٹی ربوہ کی زبانی واٹر سپلائی سکیم کی تفصیل معلوم کر کے جناب وٹو صاحب نے منصوبہ آب رسانی کی اہمیت کے پیش نظر اس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے موثر کارروائی کرنے کا وعدہ فرمایا نیز کمیونی ہال اور دفتر ٹاؤن کمیٹی کی خوبصورت عمارت دیکھ کر اظہار مسرت فرمایا۔(یادر ہے کہ اس کمیونٹی ہال کی بنیاد حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے ۳ جولائی ۱۹۶۵ء کو رکھی تھی۔36 جلسہ سالانہ احمد نگر ( ضلع دینا جپور ) مشرقی پاکستان مورخه ۱ را ور ا امئی ۱۹۶۸ء کو جماعت دینا جپور کا دسواں سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔جس میں مقامی احباب کے علاوہ ضلع رنگ پور اور ضلع دینا جپور کی جماعتوں سے احباب نے اس میں شرکت کی۔اس جلسہ میں غیر از جماعت کی ایک معقول تعداد نے بھی شرکت کی۔مختصر رو داد حسب ذیل ہے۔اس جلسہ میں کل ۳ را جلاس ہوئے جن کی صدارت مکرم مولوی محمد صاحب صوبائی امیر اور مولوی سلطان محمود انور صاحب مربی سلسلہ نے فرمائی۔اس جلسہ میں کئی علماء نے تقاریر کیں۔تیسرے اجلاس کے آخر میں محترم مولوی سلطان محمود انور صاحب مربی سلسلہ نے اعتراضات کے جوابات کے موضوع پر تقریر کی۔یہ دوروزہ جلسہ سالانہ بفضلہ تعالی بخیر و خوبی اختتام پذیر ہوا۔3 مولا نا صلاح الدین احمد صاحب کی یاد میں ایک خصوصی نشست مولا نا صلاح الدین احمد صاحب (ولادت ۲۵ مارچ ۱۹۰۲ ء وفات ۱۴ جون ۱۹۶۴ء) اردو زبان وادب کے ایک منفرد، صاحب طرز ادیب تھے۔پاکستان میں اردو کی ترویج و ترقی میں آپ کا بہت بڑا حصہ تھا۔اسی لئے بعض لوگ آپ کو پنجاب کا بابائے اردو بھی کہتے تھے۔مولانا صاحب جماعت احمدیہ کی عظیم الشان ادبی خدمات کے دل سے معترف تھے۔اور تعلیم الاسلام کالج سے آپ کا خصوصی تعلق تھا۔چنانچہ کالج کے جلسہ تقسیم اسناد و انعامات (مورخہ ۹ جون ۱۹۶۳ء) کے مہمانِ خصوصی آپ ہی تھے۔اور اس تقریب میں آپ نے ایک فاضلانہ خطبہ بھی ارشاد فرمایا۔اردو کے اس عظیم محسن کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بزمِ اردو تعلیم الاسلام کالج کی ایک خصوصی نشست کالج کے پرنسپل پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم۔اے ( کینٹب) کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔اس نشست میں قرآن مجید کی تلاوت اور ترجمہ کے بعد کالج کے طالب علم منور احمد