تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 779 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 779

تاریخ احمدیت۔جلد 24 757 سال 1968ء سنٹرل زونل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں فضل عمر کلب کی شاندار کامیابی مورخه ۱۳ تا ۱۵ فروری ۱۹۶۸ء سنٹرل زونل باسکٹ بال چیمپیئن شپ لاہور میں منعقد ہوئی۔اس میں فضل عمر کلب ربوہ نے شاندار کامیابی حاصل کی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے موقع پر سنٹرل زونل باسکٹ بال کی ٹیم کے لئے ربوہ کے دس کھلاڑی منتخب کئے گئے تھے۔یہ نمایاں اعزاز ہے جو اس ٹورنا منٹ کے موقع پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے کے نتیجہ میں ربوہ کے کھلاڑیوں کو حاصل ہوا۔تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے بارہ میں ڈائر یکٹر تعلیمات کے تاثرات پروفیسر محمد رشید صاحب ڈائریکٹر تعلیمات راولپنڈی ریجن نے ۲۰ فروری ۱۹۶۸ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کے سالانہ جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت کی اور سکول کی لاگ بک میں حسب ذیل تاثرات درج فرمائے:۔و تعلیم الاسلام ہائی سکول میں قابل قدر علمبردارانہ جذبہ دیکھ کر میں بہت خوش ہوا ہوں۔پوری جماعت میں یہ جذبہ اور روح رچی ہوئی ہے۔اور اس کے مفید نتائج برآمد ہور ہے ہیں۔یہاں مستحکم بنیا دوں پر نو جوانوں کی اخلاقی نشو و نما پر خاص زور دیا جاتا ہے۔اور یہ ایک ایسی چیز ہے جسے تمام تعلیمی اداروں کو اختیار کرنے اور پورے جوش کے ساتھ اس کی نقل اور پیروی کرنے کی ضرورت ہے۔ربوہ کے تعلیمی اداروں میں سادگی اور محنت رہنما اصولوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔اس کے بالآخر نہایت شاندار نتائج رونما ہونے لازمی ہیں۔اور بالآخر یہ صفات معاشرہ میں قائم رہنے والے استحکام کے لئے ضروری ہیں بھی ناگزیر۔میں انتہائی طور پر متاثر ہوا ہوں۔ایم رشید ۲۰ فروری ۱۹۶۸ء (انگریزی سے ترجمہ) احمد یہ شفا خانہ قادیان سے متعلق تاثرات 28 ۲۹ فروری ۱۹۶۸ء کو جناب وی۔کے گپتا صاحب چیف میڈیکل آفیسر گورداسپور نے قادیان کا دورہ کرتے ہوئے احمد یہ شفاخانہ کا بھی معاینہ فرمایا۔انہیں بتایا گیا کہ تمام عملہ اور ادویات کا خرچ صدر انجمن احمدیہ قادیان برداشت کرتی ہے۔مریضوں کا عام علاج مفت کیا جاتا ہے۔نیز یہ کہ جنوری