تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 60 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 60

تاریخ احمدیت۔جلد 24 60 سال 1967ء ۲۔عرب جو اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے ہیں ان کے مفادات میں آپ کا جذبہ امدا دو تعاون صدر مملکت کے نزدیک قابل ستائش ہے۔۳۔صدر کو یہ معلوم کر کے خوشی ہوئی کہ حضرت امام جماعت احمدیہ نے اپنی جماعت کے تمام اراکین کو تحریک فرمائی ہے کہ وہ اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں اور دعاؤں پر بھی زور دیں۔۴۔عرب ممالک نے اس آزمائش کی گھڑی میں ان کے مفادات کی بے لوث تائید وحمایت پر صدر اور اہل پاکستان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔یہ امرتسلی اور اطمینان کا موجب ہے کہ اہلِ پاکستان نے اور بالعموم دنیا بھر کے مسلمانوں نے اپنے عرب بھائیوں کی دل وجان سے پوری پوری حمایت کی ہے۔ہم سب اپنے قادر و توانا خدا کے حضور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے عرب بھائیوں کی مشکلات ومصائب میں ان کا حامی و ناصر ہو اور یہ کہ بالآخر مسلم مفاد ہی فتح وظفر سے ہمکنار ہو۔بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان آپ کا مخلص ( دستخط) اے وحید۔56- حضرت خلیفہ اُسیح الثالث نے ۲۳ جون ۱۹۶۷ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہار بغرض تبلیغ وانذار کی روشنی میں دنیا بھر کی احمدی خواتین کو خصوصاً اور تمام احباب جماعت کو عموماً پر زور ہدایت فرمائی کہ ہمیں ہر گھر ، ہر مقام، ہر شہر اور اور ہر ملک کے احمدی گھرانوں سے تمام بد رسوم کو جڑ سے اکھیٹر کے پھینک دینا چاہئے۔نیز فرمایا:۔میں ہر گھر کے دروازے پر کھڑے ہوکر اور ہر گھرانے کو مخاطب کر کے کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں اور جو احمدی گھرانہ بھی آج کے بعد ان چیزوں سے پر ہیز نہیں کرے گا اور ہماری اصلاحی کوششوں کے باوجود اصلاح کی طرف متوجہ نہیں ہوگا وہ یادر کھے کہ خدا اور اس کے رسول اور اس کی جماعت کو اس کی کچھ پرواہ نہیں ہے۔وہ اس طرح جماعت سے نکال کر باہر پھینک دیا جائے گا جس طرح دودھ سے بھی میں نے اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق اور جماعت احمد یہ میں اس پاکیزگی کو قائم کرنے کے لئے جس پاکیزگی کے قیام کے لئے محمد اے بد رسوم۔