تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 761 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 761

تاریخ احمدیت۔جلد 24 لیڈی ڈاکٹر غلام فاطمہ صاحبہ وفات: ۱۲ اکتوبر ۱۹۶۸ء 739 سال 1968ء آپ مکرم چوہدری محمد تقی صاحب ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر صاحب کی اہلیہ تھیں۔جماعت احمدیہ کی مستورات میں سے اولین لیڈی ڈاکٹر تھیں۔جنہوں نے ۱۹۲۷ء میں لیڈی براؤن میڈیکل سکول لدھیانہ سے ڈاکٹری کا آخری امتحان پاس کیا تھا۔جہاں مسلمان خواتین کے لئے پردے کا خاطر خواہ انتظام تھا۔اور آپ ساری عمر پردہ کے اعلیٰ حکم کی پابندی کے ساتھ ساری عمر ڈاکٹری کا کام کرتی رہیں۔گورنمنٹ سروس کے دوران انہیں میڈیکولیگل کیسز کی گواہی کے لئے عدالت میں بھی جانا پڑتا تھا وہاں بھی آپ باقاعدہ برقع میں جایا کرتی تھیں۔ڈاکٹری پاس کرنے کے بعد وہ قادیان آئیں اور حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب سے بہت کچھ ڈاکٹری کا تجربہ حاصل کیا۔وہ جب کبھی رخصت پر قادیان آتیں تو نور ہسپتال میں اپنی خدمات پیش کر دیتیں۔دسمبر ۱۹۴۳ء میں جب حضرت سیدہ ام طاہر شدید طور پر بیمار ہوئیں تو حضرت مصلح موعود کے حکم سے آپ کو بغرض علاج بلایا گیا۔آپ ان دنوں لیڈی ایچی سن ہاسپٹل لاہور میں کام کرتی تھیں۔اگست یا ستمبر ۱۹۴۴ء میں آپ حضرت مصلح موعود کی ہدایت پر گورنمنٹ سروس سے استعفیٰ دے کر نور ہسپتال میں طبی خدمات بجالانے لگیں۔اور پہلے قادیان میں اور پھر لاہور اور ر بوہ میں ۱۹۵۹ء تک پوری اطاعت، اخلاص و قربانی اور تعاون کے جذبہ سے سرشار ہو کر احمدی مستورات کی خدمت میں سرگرم عمل رہیں۔مرحومہ دیندار اور متقی خاتون تھیں۔خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے انتہائی عقیدت رکھتی تھیں۔زندگی بھر سلسلہ کی خدمت کرنا ان کا مقصد تھا۔15 113 الحاج محمد عبد القادر اسحق غانا وفات: ۱۳ /اکتوبر ۱۹۶۸ء آپ جماعت احمد یہ غانا کے پرانے ممبر تھے۔آپ نے مختلف مبلغین کے ساتھ تر جمانی کا فریضہ سرانجام دیا اور مجلس عاملہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔