تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 59
تاریخ احمدیت۔جلد 24 59 سال 1967ء "بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم بخدمت صدر مملکت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان صاحب السلام عليكم و رحمة الله وبركاته آپ کی طرف سے اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر عرب بھائیوں کی امداد کے لئے جو فنڈ کھولا گیا ہے۔اس کے لئے حضرت امام جماعت احمدیہ مرزا ناصر احمد صاحب نے تمام احمدی جماعتوں اور افراد کو تاکید فرمائی ہے کہ وہ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے مسلمان عرب بھائیوں کے بہتر مستقبل کے لئے عملی قربانیوں اور دعاؤں پر زور دیں۔نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اس تحریک میں برکت دے اور آپ کے ذریعہ ہم عرب بھائیوں کی کما حقہ امداد کر سکیں۔اس ضمن میں مرکزی جماعت احمدیہ کی طرف سے بصورت چیک مبلغ پندرہ ہزار روپے آنمحترم کی خدمت میں پیش ہیں۔براہ کرم اس فنڈ میں یہ رقم قبول فرما کر ممنون فرمائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے نیک مقاصد میں ہر طرح آپ کی اعانت و نصرت فرمائے۔والسلام مرزا عزیز احمد صدر مملکت کی طرف سے جماعت احمدیہ کا شکریہ یہ چیک موصول ہونے پر صدر مملکت نے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ،عرب بھائیوں کے مفادات میں جماعت کے جذبہ امدا دو تعاون کو سراہا۔اس ضمن میں حضرت مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ پاکستان کے نام صدر مملکت کے ڈپٹی سیکرٹری کی طرف سے ایک خط موصول ہوا۔جس کا ترجمہ درج ذیل ہے:۔پریذیڈنٹ ہاؤس راولپنڈی ۱۲ جولائی ۱۹۶۷ء جناب مرزا عزیز احمد صاحب ا۔صدر مملکت نے مجھ سے خواہش ظاہر کی ہے کہ صدر کے عرب وار ریلیف فنڈ میں آپ نے جماعت احمدیہ کی طرف سے پندرہ ہزار روپے کا جو عطیہ ارسال فرمایا ہے،شکریہ کے ساتھ اس کی وصولی کی اطلاع آپ کو دوں۔باضابطہ رسیدلف ھذا ہے۔