تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 58 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 58

تاریخ احمدیت۔جلد 24 58 سال 1967ء اس پیغام کا مکمل متن درج ذیل کیا جاتا ہے:۔” جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ اسرائیل کے جارحانہ حملے اور بعض نئے عرب علاقوں پر اس کے ناجائز قبضہ کی وجہ سے عرب ممالک آج کل ایک نہایت نازک دور سے گزر رہے ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے پریذیڈنٹس عرب وار ریلیف فنڈ“ PRESIDENT'S) (ARAB WAR RELIEF FUND کے نام سے ایک امدادی فنڈ قائم کیا ہے۔اس فنڈ کا مقصد یہ ہے کہ اپنے عرب بھائیوں کے لئے مختلف اداروں ،تنظیموں اور افراد کی طرف سے جو امدادی رقوم پیش کی جارہی ہیں انہیں مرکز کے زیر انتظام منظم کر کے عرب بھائیوں کی مؤثر طریق پر مدد کی جائے۔جیسا کہ گورنر مغربی پاکستان جناب محمد موسیٰ نے فرمایا ہے یہ وقت جذباتی نعرہ بازی کا نہیں بلکہ جذبات کے اظہار میں مثبت انداز اختیار کرنے اور عرب بھائیوں کی جد وجہد میں ہمدردانہ شرکت کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا ہے۔میں احباب جماعت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صدرمملکت کے قائم کردہ امدادی فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں اور فوری طور پر زیادہ سے زیادہ امدادی رقوم مقررہ بنکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کرائیں۔میں امید رکھتا ہوں کہ احباب زیادہ سے زیادہ قربانی سے کام لیں گے۔جزاھم اللہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے احباب کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور اس نازک گھڑی میں مسلمانوں کی مدد فرما کر اُس ظلم کا مداوا فرمائے جو ان کے خلاف روا رکھا گیا ہے اور اسلام کو ارض فلسطین میں از سر نو بلند اور غالب فرمائے۔آمین اللهم آمین۔54 166 مقدس امام کے اس پیغام پر سب سے پہلے مرکزی جماعت احمد یہ ربوہ نے لبیک کہا جس کی طرف سے اس فنڈ میں ۱۵,۰۰۰ ( پندرہ ہزار روپے) کا عطیہ پیش کیا گیا۔اس رقم کے چیک کے ساتھ ، جو مکتوب حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب ناظر اعلیٰ صدرانجمن احمد یہ پاکستان نے صدر مملکت کی خدمت میں ارسال فرمایا، اس کا متن درج ذیل کیا جاتا ہے۔