تاریخ احمدیت (جلد 24)

by Other Authors

Page 732 of 963

تاریخ احمدیت (جلد 24) — Page 732

تاریخ احمدیت۔جلد 24 ملک مولا داد خان صاحب وفات: ۳ مئی ۱۹۶۸ء 710 سال 1968ء ملک مولا داد خان صاحب چک بهبل پور ضلع گورداسپور کے رہنے والے تھے۔آپ نے تقریباً ۹۵ سال کی عمر میں وفات پائی۔آپ نے اگر چہ سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت تو نہیں کی تھی لیکن آپ کی کئی روح پرور مجالس میں شریک ہونے کا شرف حاصل تھا۔حضور علیہ السلام کی وفات کے تھوڑے عرصہ بعد آپ بیمار ہو گئے اور ناک میں رسولی ہو گئی۔جب مرض سے افاقہ نہ ہوا تو کسی نے قادیان جانے کا مشورہ دیا۔قادیان میں آپ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے زیر علاج رہے اور اللہ تعالی نے آپ کو معجزانہ طور پر شفادی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے روح پرور کلمات تو پہلے ہی سن چکے تھے۔اب حضرت ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ معجزانہ شفایابی اور آپ کے اس مشفقانہ سلوک کے نتیجہ میں سارے شکوک مٹ گئے۔چنانچہ آپ نے فوراً حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے ہاتھ پر بیعت کر لی۔آپ عام طور پر بٹالہ میں کورٹ بیلف رہے۔حضور جب کبھی مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں بٹالہ تشریف لے جاتے تو آپ حضور سے مصافحہ کرتے اور حتی المقدور حضور کی خدمات بجالاتے۔آپ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ بٹالہ کے دو جوں کی بیگمات نہر پر سیر کرنے گئیں۔مجھے بھی بغرض حفاظت ساتھ جانا پڑا۔باتوں باتوں میں ان میں سے ایک کہنے لگی کہ مرزا غلام احمد قادیانی (علیہ السلام) کا مقدمہ میرے خاوند کی عدالت میں آج کل زیر سماعت ہے۔بڑے بڑے لوگ آرہے ہیں کہ ان کو ضرور سزادی جائے۔دوسری بولی دیکھنا تمہارا خاوند کہیں غلطی نہ کر بیٹھے۔میرے خاوند نے ان کو سزا دی تھی تو ہمارے دونوں بیٹے یکے بعد دیگرے مرگئے تھے ( شاید یہ وہی مقدمہ ہے جس میں حضور کو جرمانہ کی سزا ہوئی تھی اور بعد میں اپیل کرنے پر معاف ہو گئی تھی۔) چنانچہ اس حج نے حضور کو بری کر دیا تھا۔آپ کی مرکز سلسلہ سے دلی وابستگی کا یہ عالم تھا کہ اپنے تمام بچوں کو قادیان میں تعلیم دلوائی۔اگر کبھی تنگدستی کی وجہ سے بچوں کے تعلیمی اخراجات کی ادائیگی میں مشکل دیکھی تو فوراً اپنی گائے یا بھینس وغیرہ فروخت کر کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا سلسلہ منقطع نہ ہونے دیا۔آپ کو ۱۹۵۷ء میں فریضہ حج ادا کرنے کی بھی سعادت نصیب ہوئی۔آپ نہایت نیک اور دعا گوانسان تھے۔اکثر کچی خوا میں آیا کرتی تھیں۔نمازوں کو پابندی سے ادا کرتے اور چندوں کی ادائیگی